لائبیریا کے دارالحکومت مونروویا کے نزدیک ایک عورت کو پاک کلام کا پیغام دیا جا رہا ہے۔‏

مسیحی زندگی اور خدمت —اِجلاس کا قاعدہ جنوری 2018ء

بات‌چیت کے لیے تجاویز

بائبل کے بارے میں بات‌چیت شروع کرنے اور جاری رکھنے کے لیے کچھ تجاویز

پاک کلام سے سنہری باتیں

‏”‏آسمان کی بادشاہت نزدیک ہے“‏

یوحنا کی زندگی بڑی سادہ تھی اور اُنہوں نے اِسے خدا کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا تھا۔‏ اگر ہماری زندگی بھی سادہ ہے تو ہم خدا کی خدمت زیادہ اچھی طرح کر پائیں گے۔‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

یسوع مسیح کے پہاڑی وعظ سے سبق

ہم کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم خدا سے رہنمائی حاصل کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں؟‏ ہم روحانی خوراک حاصل کرنے کے اپنے معمول میں بہتری کیسے لا سکتے ہیں؟‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

پہلے جا کر اپنے بھائی سے صلح کریں—‏لیکن کیسے؟‏

یسوع مسیح نے صلح کرنے اور ایسی عبادت کے درمیان تعلق کے بارے میں کیا بتایا جو یہوواہ قبول کرتا ہے؟‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

خدا کی بادشاہت کو اپنی زندگی میں پہلا درجہ دیتے رہیں

ہم بہت سی باتوں کے بارے میں دُعا کر سکتے ہیں۔‏ لیکن دُعا کرتے وقت ہمیں کس بات کو سب سے زیادہ اہمیت دینی چاہیے؟‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

فکرمند نہ ہوں

یسوع مسیح نے پہاڑی وعظ میں اپنے شاگردوں سے کہا:‏ ”‏فکر نہ کریں۔‏“‏ اُن کی اِس بات کا کیا مطلب تھا؟‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

یسوع مسیح لوگوں سے پیار کرتے تھے

جب یسوع مسیح نے لوگوں کو شفا دی تو اُنہوں نے اپنی طاقت ظاہر کی۔‏ لیکن اِس سے بھی بڑھ کر اُنہوں نے ظاہر کِیا کہ اُنہیں لوگوں سے کتنی محبت اور ہمدردی ہے۔‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

‏”‏مَیں آپ کو تازہ‌دم کر دوں گا“‏

بپتسمہ لینے سے ہم یسوع مسیح کا جُوا اُٹھاتے ہیں یعنی اُن کے شاگرد بن جاتے ہیں۔‏ اُس وقت ہم پر بہت سی ذمےداریاں بھی آتی ہیں لیکن اِنہیں پورا کرنے سے ہمیں تازگی ملتی ہیں۔‏