مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

22-‏28 جنوری

متی 8،‏ 9

22-‏28 جنوری
  • گیت 25 اور دُعا

  • اِبتدائی کلمات (‏3 منٹ یا اِس سے کم)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

  • ‏”‏یسوع مسیح لوگوں سے پیار کرتے تھے‏“‏:‏ ‏(‏10 منٹ)‏

    • متی 8:‏1-‏3‏—‏یسوع مسیح نے ایک کوڑھی کے لیے بڑے منفرد طریقے سے ہمدردی ظاہر کی۔‏ (‏‏”‏ترجمہ نئی دُنیا“‏ کے آن‌لائن مطالعے کے ایڈیشن میں متی 8:‏3 پر اِضافی معلومات میں ”‏اُسے چُھوا،‏“‏ ”‏مَیں .‏.‏.‏ چاہتا ہوں“‏‏)‏

    • متی 9:‏9-‏13‏—‏یسوع مسیح اُن لوگوں سے پیار کرتے تھے جنہیں حقیر سمجھا جاتا تھا۔‏ (‏‏”‏ترجمہ نئی دُنیا“‏ کے آن‌لائن مطالعے کے ایڈیشن میں متی 9:‏10 پر اِضافی معلومات میں ”‏کھانا کھانے بیٹھے،‏“‏ ”‏ٹیکس وصول کرنے والے“‏‏)‏

    • متی 9:‏35-‏38‏—‏یسوع مسیح لوگوں سے بہت پیار کرتے تھے اِس لیے اُنہوں نے تھکاوٹ کے باوجود بھی بادشاہت کی خوش‌خبری سنائی اور خدا سے اَور مزدور بھیجنے کی درخواست کی۔‏ (‏‏”‏ترجمہ نئی دُنیا“‏ کے آن‌لائن مطالعے کے ایڈیشن میں متی 9:‏36 پر اِضافی معلومات میں ”‏ترس آیا“‏‏)‏

  • سنہری باتوں کی تلاش:‏ ‏(‏8 منٹ)‏

    • متی 8:‏8-‏10‏—‏یسوع مسیح نے فوجی افسر سے جو بات‌چیت کی،‏ اُس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏ (‏م02 15/‏8 ص.‏ 13 پ.‏ 16‏)‏

    • متی 9:‏16،‏ 17‏—‏یسوع مسیح اِن دو مثالوں کے ذریعے کون سی بات سمجھانا چاہتے تھے؟‏ (‏جےوائے ص.‏ 70 پ.‏ 6‏)‏

    • آپ نے متی 8 اور 9 ابواب سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟‏

    • آپ نے اِن ابواب سے اَور کون سی سنہری باتیں سیکھی ہیں؟‏

  • تلاوت:‏ ‏(‏4 منٹ یا اِس سے کم)‏ متی 8:‏1-‏17

شاگرد بنانے کی تربیت

  • دوسری واپسی ملاقات:‏ ‏(‏3 منٹ یا اِس سے کم)‏ بات‌چیت کے لیے دی گئی تجویز کے مطابق بات شروع کریں۔‏ اِجلاس پر آنے کی دعوت دیں۔‏

  • تیسری واپسی ملاقات:‏ ‏(‏3 منٹ یا اِس سے کم)‏ اپنی مرضی سے کوئی آیت چُنیں اور کوئی ایسی کتاب پیش کریں جس سے ہم بائبل کورس کراتے ہیں۔‏

  • بائبل کورس:‏ ‏(‏6 منٹ یا اِس سے کم)‏ پاک کلام کی تعلیم،‏ ص.‏ 47 پ.‏ 18،‏ 19

مسیحیوں کے طور پر زندگی

  • گیت 19

  • خدا نے یسوع کو مالک اور مسیح بنایا ہے:‏ ‏(‏15 منٹ)‏ سامعین سے بات‌چیت۔‏ متی 9:‏18-‏25 کو پڑھنے اور پنجابی ویڈیو ‏”‏خدا نے یسوع نُوں مالک تے مسیح بنایا اے—‏پہلا حصہ“‏ کا حصہ چلانے کے بعد یہ سوال پوچھیں:‏

    • یسوع مسیح نے بیمار عورت اور یائیر کے لیے محبت کیسے ظاہر کی؟‏

    • آپ اِس بیان کو پڑھنے کے بعد اُن پیش‌گوئیوں کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں جو خدا کی بادشاہت کے تحت ملنے والی برکات کے حوالے سے کی گئی ہیں؟‏

    • ہم لوگوں کے لیے محبت ظاہر کرنے کے سلسلے میں یسوع مسیح کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟‏

  • بائبل کا کلیسیائی مطالعہ:‏ ‏(‏30 منٹ)‏ خدا کی محبت،‏ باب 7 پ.‏ 20-‏28

  • دُہرائی اور اگلے اِجلاس پر ایک نظر (‏3 منٹ)‏

  • گیت 43 اور دُعا