متی 8 اور 9 باب میں بتایا گیا ہے کہ یسوع مسیح نے گلیل کے علاقے میں مُنادی کرتے وقت کیا کچھ کِیا۔ جب یسوع مسیح نے لوگوں کو شفا دی تو اُنہوں نے اپنی طاقت ظاہر کی۔ لیکن اِس سے بھی بڑھ کر اُنہوں نے ظاہر کِیا کہ اُنہیں لوگوں سے کتنی محبت اور ہمدردی ہے۔
-
یسوع مسیح نے ایک کوڑھی کو ٹھیک کِیا۔—متی 8:1-3۔
-
یسوع مسیح نے ایک فوجی افسر کے نوکر کو شفا دی۔—متی 8:5-13۔
اُنہوں نے پطرس کی ساس کو شفا دی۔—متی 8:14، 15۔
اُنہوں نے لوگوں میں سے بُرے فرشتے نکالے اور بیماروں کو شفا دی۔—متی 8:16، 17۔
-
یسوع مسیح نے دو آدمیوں میں سے خطرناک بُرے فرشتوں کو نکالا اور اِنہیں سؤروں کے ریوڑ میں بھیج دیا۔—متی 8:28-32۔
-
یسوع مسیح نے ایک فالجزدہ آدمی کو ٹھیک کِیا۔—متی 9:1-8۔
اُنہوں نے اُس عورت کو شفا دی جس نے اُن کی چادر کی جھالر کو چُھوا اور یائیر کی بیٹی کو بھی زندہ کِیا۔—متی 9:18-26۔
اُنہوں نے اندھوں اور گونگوں کو شفا دی۔—متی 9:27-34۔
-
یسوع مسیح نے سب شہروں اور گاؤں کا دورہ کِیا اور ہر طرح کی بیماری اور مرض کو ٹھیک کِیا۔—متی 9:35، 36۔
مَیں دوسروں کے لیے محبت اور ہمدردی کیسے ظاہر کر سکتا ہوں؟