”میرا جُوا آرامدہ ہے“
یسوع مسیح ایک بڑھئی تھے اِس لیے وہ جانتے تھے کہ جُوئے کو آرامدہ کیسے بنایا جا سکتا ہے۔ شاید وہ اِس پر کپڑا یا چمڑا لگاتے ہوں تاکہ وزن کو آسانی سے اُٹھایا جا سکے۔ جب ہم بپتسمہ لیتے ہیں تو ہم یسوع مسیح کا جُوا اُٹھاتے ہیں یعنی اُن کے شاگرد بن جاتے ہیں۔ اُس وقت ہم پر بہت سی ذمےداریاں بھی آتی ہیں لیکن اِن ذمےداریوں کو پورا کرنے سے ہمیں تازگی اور بہت سی برکتیں ملتی ہیں۔
مسیح کا جُوا اُٹھانے کے بعد سے آپ کو کون سی برکتیں ملی ہیں؟