مسیحیوں کے طور پر زندگی
کیا آپ مارچ یا اپریل میں مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کریں گے؟
کیا آپ یادگاری تقریب کے دنوں میں یہوواہ کی اَور زیادہ خدمت کرنا چاہیں گے؟ (2-کُر 5:14، 15) جو بہن بھائی مارچ اور اپریل میں مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کریں گے، وہ مُنادی کے کام میں 30 یا 50 گھنٹے صرف کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے لیے ایسا کرنا ممکن ہے تو مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کرنے کے لیے اپنی کلیسیا کی خدمتی کمیٹی کو درخواست دیں۔ ہر مہینے جن بہن بھائیوں کو مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کرنے کی اِجازت ملے گی، کلیسیا میں اُن کے ناموں کا اِعلان کِیا جائے گا۔ اِس طرح دوسرے بہن بھائی بھی مُنادی کے کام میں اُن کی زیادہ مدد کر پائیں گے۔ یادگاری تقریب کے دنوں میں ہمارے پاس یہ موقع ہوتا ہے کہ ہم مُنادی کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں اور ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھائیں۔ دُعا ہے کہ ہم اِس موقعے سے پورا فائدہ اُٹھائیں۔—1-تھس 5:11۔