مسیحیوں کے طور پر زندگی
والدین! بچوں کو سکھائیں تاکہ وہ تیار رہیں
ہم ایک ایسی دُنیا میں رہتے ہیں جس میں اچھے کاموں کو بُرے کاموں اور بُرے کاموں کو اچھے کاموں کے طور پر پیش کِیا جاتا ہے۔ (یسع 5:20) افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ ایسے کام کرتے ہیں جن سے یہوواہ کو نفرت ہے۔ اِن کاموں میں ایک ہی جنس کے لوگوں کا آپس میں جنسی تعلق قائم کرنا بھی شامل ہے۔ شاید سکول کے بچے یا دوسرے لوگ آپ کے بچے کو اُکسائیں کہ وہ بھی اُن جیسے کام کرے۔ آپ اپنے بچوں کو کیسے تیار کر سکتے ہیں تاکہ وہ ایسی اور اِس طرح کی دوسری صورتحال کا مقابلہ کر سکیں؟
اپنے بچوں کو یہوواہ کے معیار بتائیں۔ (احبا 18:3) اُن کی عمر کے مطابق اُنہیں جنسی معاملات کے بارے میں بائبل کی تعلیم دیں۔ اور جیسے جیسے اُن کی عمر بڑھتی ہے، اُنہیں اِس حوالے سے اَور زیادہ بتائیں۔ (اِست 6:7) خود سے پوچھیں: ”کیا مَیں نے اپنے بچوں کو سکھایا ہے کہ پیار کے مناسب اِظہار میں کیا کچھ شامل ہے، حیادار کپڑے پہننا اِتنا اہم کیوں ہے اور یہ کتنا ضروری ہے کہ دوسرے ہماری اِجازت کے بغیر ہمیں نہ چُھوئیں؟ اگر کوئی اُنہیں گندی تصویریں اور ویڈیوز دِکھانے کی کوشش کرے یا کوئی ایسا کام کرنے کو کہے جس سے یہوواہ نفرت کرتا ہے تو کیا اُنہیں پتہ ہے کہ اُنہیں ایسی صورت میں کیا کرنا ہے؟“ اگر بچوں کو پہلے سے پتہ ہوگا کہ اُنہیں ایسی صورت میں کیا کرنا ہے تو وہ نقصان سے بچ جائیں گے۔ (امثا 27:12؛ واعظ 7:12) آپ کے بچے یہوواہ کی طرف سے میراث ہیں اور اُنہیں جنسی معاملات کے بارے میں تعلیم دینے سے آپ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ اِس میراث کی قدر کرتے ہیں۔—زبور 127:3۔
ویڈیو ”ایسا گھر تعمیر کریں جو قائم رہے—اپنے بچوں کو خطروں سے محفوظ رکھیں“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
بعض لوگ اپنے بچوں کو جنسی معاملات کے بارے میں سکھانے سے کیوں ہچکچاتے ہیں؟
-
یہ کیوں ضروری ہے کہ والدین ”یہوواہ کی طرف سے [بچوں] کی تربیت اور رہنمائی“ کریں؟—اِفس 6:4۔
-
بچوں کو جنسی معاملات کی تعلیم دینے کے حوالے سے یہوواہ کی تنظیم نے والدین کو کون کون سی سہولتیں دی ہیں؟—م19.05 ص. 12، بکس۔
-
یہ کیوں ضروری ہے کہ مسئلے کھڑے ہونے سے پہلے ہی آپ اپنے بچوں کے ساتھ باقاعدگی سے باتچیت کریں؟