مسیحیوں کے طور پر زندگی
ہر شخص کو گواہی دینے کے لیے منظم
جس طرح یہوواہ نے بنیاِسرائیل کو منظم کِیا تھا اُسی طرح اُس نے آج بھی اپنے بندوں کو منظم کِیا ہے تاکہ اُس کے بندے وہ کام کر سکیں جو اُس نے اُنہیں دیا ہے۔ بادشاہت کی خوشخبری کو پھیلانے کے لیے پوری دُنیا میں ہماری برانچیں، حلقے، کلیسیائیں اور مُنادی کے گروپ مل کر اور منظم ہو کر کام کرتے ہیں۔ ہم ہر شخص کو خوشخبری سناتے ہیں جن میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو کوئی دوسری زبان بولتے ہیں۔—مکا 14:6، 7۔
کیا آپ نے کبھی کسی دوسری زبان کو سیکھنے کے بارے میں سوچا ہے تاکہ آپ اُس زبان کے لوگوں کو سچائی سکھا سکیں؟ اگر آپ اُس زبان کو سیکھنے کے لیے وقت نہیں نکال سکتے تو آپ ”جےڈبلیو لینگویج“ ایپ کے ذریعے اُس زبان میں مُنادی کے لیے سادہ سا پیغام تیار کر سکتے ہیں۔ پھر جب مُنادی کرتے وقت آپ یہ پیغام دوسروں کو دیں گے تو آپ کو ویسی ہی خوشی ملے گی جیسی پہلی صدی کے مسیحیوں کو اُس وقت ملی جب دوسرے علاقوں سے آنے والے لوگ ”اپنی اپنی زبان میں خدا کے شاندار کاموں کے بارے میں سُن“ کر حیران تھے۔—اعما 2:7-11۔
ویڈیو ”یہوواہ کے دوست بنیں—دوسری زبان میں مُنادی کریں“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
آپ کو کس وقت ”جےڈبلیو لینگویج“ ایپ کی ضرورت پڑ سکتی ہے؟
-
اِس ایپ کی کچھ خصوصیات کیا ہیں؟
-
آپ کے علاقے میں لوگ کون کون سی زبانیں بولتے ہیں؟
-
آپ کو اُس وقت کیا کرنا چاہیے جب کوئی دوسری زبان بولنے والا شخص بادشاہت کے پیغام میں دلچسپی لیتا ہے؟—اوڈی ص. 100-101 پ. 39-41