مسیحیوں کے طور پر زندگی
یہوواہ کی اٹوٹ محبت کا یقین رکھیں
یہوواہ آپ کو بہت قیمتی خیال کرتا ہے۔ (یسع 43:4) وہ آپ کو اپنی اور اپنی تنظیم کی طرف لایا ہے۔ اپنی زندگی یہوواہ کے نام کرنے اور بپتسمہ لینے سے آپ یہوواہ کے ہو گئے ہیں۔ وہ ہر اچھے بُرے وقت میں آپ کا خیال رکھے گا۔ وہ اپنی تنظیم کے ذریعے آپ کے لیے اپنی ”شفقت [”اٹوٹ محبت،“ ترجمہ نئی دُنیا]“ ظاہر کرے گا۔—زبور 25:10۔
اگر ہم اِس بات پر غور کریں کہ پچھلے کچھ عرصے میں یہوواہ کی تنظیم نے قدرتی آفتوں کے دوران یہوواہ کے بندوں کی مدد کرنے کے لیے کیا کچھ کِیا ہے تو ہمارے دل میں یہوواہ کی اٹوٹ محبت کے لیے قدر بڑھے گی۔
ویڈیو ”2019ء میں منتظمین کی کمیٹی کی رپورٹ“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
منتظمین کی کمیٹی نے قدرتی آفتوں سے متاثر ہونے والے بہن بھائیوں کی مدد کرنے کے لیے پوری دُنیا میں ہماری برانچوں کو کیا ہدایت دی؟
-
یہوواہ کی تنظیم نے اِنڈونیشیا اور نائیجیریا میں بہن بھائیوں کو کیا ہدایتیں دیں اور کون سی اِمدادی کارروائیاں کیں؟
-
کورونا کی وبا کے دوران یہوواہ کی تنظیم نے جو کچھ کِیا ہے، اُس حوالے سے کس بات نے آپ کو متاثر کِیا ہے؟