شاگرد بنانے کی تربیت | گواہی دینے کے کام میں اپنی خوشی کو بڑھائیں
بُرے دوستوں کو چھوڑنے میں اپنے طالبِعلموں کی مدد کریں
یہوواہ سے دوستی کرنے کے لیے بائبل کورس کرنے والوں کو اچھے لوگوں سے دوستی کرنی ہوگی۔ (زبور 15:1، 4) اِس طرح وہ اچھے کام کر پائیں گے۔—امثا 13:20؛ خوشیوں بھری زندگی! سبق نمبر 48۔
جب آپ بُرے دوستوں کو چھوڑنے میں اپنے طالبِعلموں کی مدد کرتے ہیں تو اُن کے احساسات کا خیال رکھیں۔ شاید اُنہیں اپنے دوست چھوڑنا مشکل لگے۔ اِس لیے اُن دنوں میں بھی اپنے طالبِعلموں کے ساتھ رابطے میں رہیں جب آپ اُنہیں بائبل کورس نہیں کراتے۔ شاید آپ اُنہیں میسج کر سکتے ہیں، فون کر سکتے ہیں یا تھوڑی دیر کے لیے اُن سے ملنے جا سکتے ہیں۔ جب آپ کے طالبِعلم یہوواہ کے قریب جانے کے لیے قدم اُٹھانا شروع کر دیتے ہیں تو آپ اُنہیں کلیسیا کے بہن بھائیوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے بُلا سکتے ہیں۔ اِس طرح وہ دیکھ پائیں گے کہ جو کچھ اُنہیں مل رہا ہے، وہ اُس سے کہیں زیادہ ہے جو وہ چھوڑ رہے ہیں۔ (مر 10:29، 30) اور جب آپ دیکھیں گے کہ یہوواہ کا خاندان بڑھ رہا ہے تو آپ کو بھی خوشی ملے گی۔
ویڈیو ”بُرے دوستوں کو چھوڑنے میں اپنے طالبِعلموں کی مدد کریں“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
بُرے دوست کون ہوتے ہیں؟—1-کُر 15:33۔
-
جیزمین کو کیا لگتا تھا کہ جب یہوواہ کے بندے آپس میں وقت گزارتے ہوں گے تو ماحول کیسا ہوتا ہوگا؟
-
نیتا نے جیزمین کی مدد کیسے کی تاکہ وہ بُرے دوستوں کو چھوڑ کر اچھے لوگوں سے دوستی کر سکیں؟