مسیحیوں کے طور پر زندگی
علاج کے حوالے سے ابھی سے خود کو تیار کریں
پہلے سے تیاری کیوں کریں؟ کبھی کبھار ایسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جس میں خون لگوانے کا مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے۔ اِس لیے ایمرجنسی کھڑی ہونے سے پہلے پوری تیاری کریں تاکہ ضرورت کے وقت آپ کو بہتر سے بہتر علاج مل سکے۔ ایسا کرنے سے آپ زندگی کے لیے احترام ظاہر کر رہے ہوں گے اور خون کے حوالے سے یہوواہ کے حکم پر عمل کر پائیں گے۔—اعما 15:28، 29۔
آپ کن باتوں کی تیاری کر سکتے ہیں؟
-
دُعا کرنے کے بعد ”خون سے میرے علاج کے سلسلے میں پیشگی ہدایات“ a والے کارڈ کو دھیان سے پُر کریں۔ اِس سلسلے میں بچوں کے لیے بھی ایک کارڈ تیار کِیا گیا ہے جس کا نام ”شناختنامہ“ ہے۔ بپتسمہیافتہ مبشر اپنے بچوں کے لیے یہ کارڈ اور اپنے لیے ”خون سے میرے علاج کے سلسلے میں پیشگی ہدایات“ والا کارڈ عبادتگاہ میں کتابوں اور رسالوں کی دیکھبھال کرنے والے بھائی سے لے سکتے ہیں۔
-
بہنو! اگر آپ حاملہ ہیں تو اپنی کلیسیا کے بزرگوں سے دستاویز ”حاملہ ماؤں کے لیے معلومات“ (S-401) کی کاپی لیں۔ اگر حمل کے دوران یا بچے کی پیدائش کے وقت مسئلے کھڑے ہو جاتے ہیں تو اِس دستاویز کی مدد سے آپ اچھے فیصلے کر پائیں گی۔
-
اگر علاج کے لیے خون لگوانے کا مسئلہ کھڑا ہوتا ہے یا آپ کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑتا ہے تو اپنی کلیسیا کے بزرگوں کو پہلے سے اِس کی اِطلاع دیں اور ہسپتال کے عملے کو بتائیں کہ آپ یہوواہ کے گواہوں کے کسی بزرگ کو ملنے کے لیے بُلانا چاہتے ہیں۔
کلیسیا کے بزرگ کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ بزرگ ”خون سے میرے علاج کے سلسلے میں پیشگی ہدایات“ والے کارڈ کو پُر کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ لیکن وہ علاج کے حوالے سے آپ کے لیے فیصلے نہیں کریں گے یا اُن معاملوں کے بارے میں اپنی رائے نہیں دیں گے جن میں آپ کو خود فیصلہ کرنا چاہیے۔ (روم 14:12؛ گل 6:5) جب آپ اپنی کلیسیا کے بزرگوں کو بتائیں گے کہ آپ کو علاج کے سلسلے میں خون لگوانے کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو وہ فوراً آپ کی طرف سے ہسپتال رابطہ کمیٹی سے بات کریں گے۔
ہسپتال رابطہ کمیٹی کیسے مدد کر سکتی ہے؟ جو بھائی ہسپتال رابطہ کمیٹی میں کام کرتے ہیں، اُنہیں یہ تربیت دی جاتی ہے کہ وہ ڈاکٹروں اور وکیلوں وغیرہ کو خون کے بارے میں ہمارا مذہبی نظریہ سمجھائیں۔ وہ آپ کے ڈاکٹر کے ساتھ ایسے علاج پر بھی بات کر سکتے ہیں جس میں خون اِستعمال نہ ہو۔ اگر ضرورت پڑے تو وہ ایسا ڈاکٹر تلاش کرنے میں بھی آپ کی مدد کر سکتے ہیں جو خون کے بغیر علاج کرنے کو تیار ہو۔
ویڈیو ”ہم علاج میں خون کے اِستعمال کے حوالے سے صحیح فیصلے کیسے کر سکتے ہیں؟“ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
اِس ویڈیو میں بتائی گئی کن باتوں کی مدد سے آپ اُس وقت کے لیے تیار ہو سکتے ہیں جب خون لگوانے کا مسئلہ کھڑا ہوتا ہے؟
a کتاب ”اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!“ کا سبق نمبر 39 خون کے اِستعمال کے حوالے سے صحیح فیصلے کرنے میں آپ کے بہت کام آ سکتا ہے۔