پاک کلام سے سنہری باتیں
بچوں اور نوجوانوں کی کامیاب ہونے میں مدد کریں
داؤد جانتے تھے کہ یہوواہ کی مدد سے سلیمان ہیکل کو بنانے کے کام کی اچھے سے نگرانی کر پائیں گے۔ (1-توا 22:5؛ م17.01 ص. 28 پ. 8)
داؤد نے سلیمان کا حوصلہ بڑھایا کہ وہ یہوواہ پر بھروسا کریں اور جو اُن سے ہو سکتا ہے، وہ کریں۔ (1-توا 22:11-13)
داؤد نے وہ سب کچھ کِیا جو وہ سلیمان کی مدد کرنے کے لیے کر سکتے تھے۔ (1-توا 22:14-16؛ م17.01 ص. 27 پ. 7؛ سرِورق کی تصویر کو دیکھیں۔)
خود سے پوچھیں: ”مَیں اپنی کلیسیا کے بچوں اور نوجوانوں کی مدد کیسے کر سکتا ہوں تاکہ وہ یہوواہ کی خدمت کرنے سے خوشی حاصل کریں اور اِس میں آگے بڑھتے جائیں؟“—م18.03 ص. 13 پ. 14-15۔