مسیحیوں کے طور پر زندگی
پاک کلام کے اصولوں سے اپنے بچوں کی مدد کریں
مسیحی والدین چاہتے ہیں کہ اُن کے بچے یہوواہ کی خدمت کرنے سے خوشی حاصل کریں اور اُنہیں بہت سی برکتیں ملیں۔ اِس سلسلے میں اپنے بچوں کی مدد کرنے کے لیے وہ بائبل کے اصولوں سے اُن کی پرورش کر سکتے ہیں۔—امثا 22:6۔
-
ایسے بنیں کہ بچے کُھل کر آپ سے ہر بات کر سکیں۔—یعقو 1:19۔
-
اُن کے لیے اچھی مثال قائم کریں۔—اِست 6:6۔
-
باقاعدگی سے یہوواہ کی عبادت میں حصہ لیں۔—اِفس 6:4۔
ویڈیو ”ایسا گھر تعمیر کریں جو قائم رہے—اپنے بچوں کو صحیح راہ پر چلنے کی تربیت دیں“ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
ماں باپ سمجھداری سے کام کیسے لے سکتے ہیں؟
-
ماں باپ یعقوب 1:19 میں لکھے اصول پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟
-
جب مسئلے کھڑے ہو جاتے ہیں تو ماں باپ کیا کر سکتے ہیں؟