مسیحیوں کے طور پر زندگی
یہوواہ مشکلوں سے نمٹنے میں ہماری مدد کرتا ہے
اِس آخری زمانے میں ہمیں بہت سی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اِن میں سے کچھ مشکلیں ایسی ہوں جن کے بارے میں شاید ہمیں لگے کہ اِنہیں برداشت کرنا ہمارے بس میں نہیں۔ لیکن اگر ہم یہوواہ خدا کے قریب ہوتے جائیں گے تو وہ ہمیں ایسی مشکلیں برداشت کرنے کی بھی طاقت دے گا جو ہماری ہمت توڑ سکتی ہیں۔ (یسع 43:2، 4) مشکلوں سے گزرتے وقت ہم یہوواہ کے قریب کیسے رہ سکتے ہیں؟
دُعا۔ جب ہم دُعا میں اپنا دل یہوواہ کے سامنے کھول دیتے ہیں تو وہ ہمیں دلی سکون اور اِطمینان دیتا ہے اور مشکلیں سہنے کی طاقت دیتا ہے۔—فل 4:6، 7؛ 1-تھس 5:17۔
اِجلاس۔ ہمیں روحانی کھانے اور اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کی پہلے سے بھی کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ اور یہ یہوواہ ہمیں اِجلاسوں کے ذریعے فراہم کرتا ہے۔ (عبر 10:24، 25) جب ہم اِجلاسوں کی تیاری کرتے، اِن میں حاضر ہوتے اور اِن میں حصہ لیتے ہیں تو ہم اُس مدد سے بھرپور فائدہ اُٹھا رہے ہوتے ہیں جو یہوواہ ہمیں اپنی پاک روح کے ذریعے دیتا ہے۔—مکا 2:29۔
مُنادی۔ اگر ہم مُنادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے تو ہمارے لیے اچھی باتوں پر دھیان رکھنا زیادہ آسان ہوگا۔ اِس کے علاوہ ہماری اپنے ہمایمانوں اور یہوواہ کے ساتھ دوستی بھی مضبوط ہوگی۔—1-کُر 3:5-10۔
ویڈیو ”یہوواہ آپ کو سنبھال لے گا“ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
کس چیز نے بہن مالو کی مدد کی تاکہ وہ مشکلوں کا سامنا کرتے وقت بھی یہوواہ کے قریب رہ سکیں؟
-
جب ہم مشکلوں سے گزر رہے ہوتے ہیں تو بہن مالو کی طرح ہمیں زبور 34:18 میں لکھی بات سے تسلی کیسے مل سکتی ہے؟
-
بہن مالو کی مثال سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ جب ہم مشکلوں سے گزر رہے ہوتے ہیں تو یہوواہ ہمیں وہ قوت دیتا ہے جو ”اِنسانی قوت سے بڑھ کر ہے“؟—2-کُر 4:7۔