مسیحیوں کے طور پر زندگی
خدا کی سوچ کو جاننے کی کوشش کریں
ہم اپنے ہر کام سے یہوواہ کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ (امثا 27:11) ایسا کرنے کے لیے ہمیں اِس طرح کے فیصلے کرنے چاہئیں جن سے یہوواہ کی سوچ نظر آئے۔ ہمیں اُس وقت بھی ایسا کرنا چاہیے جب کسی معاملے کے بارے میں ہمیں بائبل میں کوئی واضح حکم یا قانون نہیں ملتا۔ کیا چیز یہوواہ کی مرضی کے مطابق فیصلے کرنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے؟
باقاعدگی سے بائبل پڑھیں اور اِس پر سوچ بچار کریں۔ جب جب ہم بائبل پڑھتے ہیں، ہم یہوواہ کے ساتھ وقت گزار رہے ہوتے ہیں۔ یہوواہ کی سوچ کو جاننے کے لیے ہمیں اِس بات پر غور کرنا چاہیے کہ ماضی میں وہ اپنے بندوں کے ساتھ کیسے پیش آیا۔ ہمیں ایسے لوگوں کی مثالوں پر بھی غور کرنا چاہیے جنہوں نے یہوواہ کی نظر میں اچھے یا بُرے کام کیے۔ پھر جب ہمیں کوئی فیصلہ لینا ہوگا تو پاک روح ہمارے ذہن میں ایسے اہم سبق اور اصول لائے گی جو ہم نے خدا کے کلام سے سیکھے تھے۔—یوح 14:26۔
تحقیق کریں۔ جب آپ کو کوئی فیصلہ لینا ہوتا ہے تو خود سے پوچھیں: ”بائبل کی کون سی آیتوں یا اِس میں لکھے کس واقعے سے مَیں یہ جان سکتا ہوں کہ یہوواہ اِس معاملے کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟“ دُعا میں یہوواہ سے مدد مانگیں اور تحقیق کرنے کے لیے تنظیم کی طرف سے دی گئی اُن سہولتوں کو اِستعمال کریں جو آپ کی زبان میں دستیاب ہیں۔ اِس طرح آپ ایسے اصولوں کو ڈھونڈ پائیں گے اور اِن پر عمل کر سکیں گے جو آپ کی صورتحال کے مطابق ہیں۔—زبور 25:4۔
ویڈیو ”’ثابتقدمی سے دوڑتے رہیں‘—غذائیتبخش خوراک کھائیں“ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
ویڈیو میں دِکھائی گئی بہن کو کس کس طرح کے دباؤ کا سامنا تھا؟
-
اِسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے آپ تحقیق کرنے کے اوزاروں کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟
-
جب ہم اچھے فیصلے کرنے کے لیے وقت نکال کر تحقیق کرتے اور بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں کیا فائدے ہوتے ہیں؟—عبر 5:13، 14۔