پاک کلام سے سنہری باتیں
یہوواہ کی آگاہیوں پر دھیان دیتے رہیں
یہوواہ کئی سالوں تک ملک یہوداہ کے لوگوں کو اِس بات سے خبردار کرتا رہا کہ اگر اُنہوں نے بُرے کام کرنے نہیں چھوڑے تو وہ اُنہیں رد کر دے گا۔ (2-سلا 24:2، 3؛ م01 15/2 ص. 12 پ. 2)
یہوواہ نے یروشلیم کو 607 قبلازمسیح میں بابلیوں کے ہاتھوں تباہ کروا دیا۔ (2-سلا 25:8-10؛ م07 1/4 ص. 11 پ. 10)
یہوواہ نے اُن لوگوں کی جان بخش دی جنہوں نے اُس کی آگاہیوں پر دھیان دیا۔ (2-سلا 25:11)
یہوواہ صدیوں سے لوگوں کو اِس بات سے آگاہ کرتا آ رہا ہے کہ وہ ”بُرے لوگوں“ کو سزا دے گا۔—2-پطر 3:7۔
خود سے پوچھیں: ”کیا مَیں ہر موقعے پر دوسروں کو یہوواہ کی آگاہیوں کے بارے میں بتاتا ہوں؟“—2-تیم 4:2۔