پاک کلام سے سنہری باتیں
عزرا کے کاموں سے یہوواہ کی بڑائی ہوئی
عزرا نے خدا کی شریعت میں لکھی باتوں کو اپنے دل پر اثر کرنے دیا اور اِن پر عمل کِیا۔ (عز 7:10؛ م00 1/10 ص. 14 پ. 8)
لوگ عزرا کی مدد سے خدا کی طرف سے دانشمندی کو حاصل کر پائے۔ (عز 7:25؛ ایسآئی ص. 75 پ. 5)
عزرا نے خود کو خدا کے حضور خاکسار بنایا۔ اِس لیے اُنہیں پورا یقین تھا کہ یہوواہ اُن کی رہنمائی اور حفاظت کرے گا۔ (عز 8:21-23؛ آئیٹی-1 ص. 1158 پ. 4)
عزرا نے اپنے کاموں سے ثابت کِیا کہ اُنہیں خدا کی دانشمندی حاصل ہے۔ اِس لیے بادشاہ نے اُنہیں بھاری ذمےداریاں دیں۔ عزرا کی طرح ہم بھی اپنے کاموں سے یہوواہ خدا کی بڑائی کر سکتے ہیں۔
خود سے پوچھیں: ”جو لوگ میرے ہمایمان نہیں ہیں، کیا وہ اِس وجہ سے میرا احترام کرتے ہیں کہ مَیں خدا کے معیاروں کے مطابق زندگی گزارتا ہوں؟“