مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

اپنے گھرانے کی خوشی برقرار رکھنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

اپنے گھرانے کی خوشی برقرار رکھنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

یہوواہ چاہتا ہے کہ ہر گھرانہ خوش رہے۔ (‏زبور 127:‏3-‏5؛‏ واعظ 9:‏9؛‏ 11:‏9‏)‏ لیکن اِس دُنیا کی پریشانیوں اور گھر والوں کی غلطیوں کی وجہ سے یہ خوشی کم ہو سکتی ہے۔ اِس خوشی کو برقرار رکھنے میں گھر کے ہر فرد کا کیا کردار ہے؟‏

ایک شوہر اپنی بیوی کی عزت کرتا ہے۔ (‏1-‏پطر 3:‏7‏)‏ وہ اُس کے ساتھ وقت گزارتا ہے۔ وہ اپنی بیوی سے حد سے زیادہ توقعات نہیں رکھتا بلکہ یہ یاد رکھتا ہے کہ وہ کیا کر سکتی ہے اور کیا نہیں۔ وہ اُن کاموں کے لیے اُس کا شکریہ ادا کرتا ہے جو وہ اُس کے لیے اور اپنے گھرانے کے لیے کرتی ہے۔ (‏کُل 3:‏15‏)‏ وہ اُس کے لیے محبت ظاہر کرتا ہے اور اُس کی تعریف کرتا ہے۔—‏امثا 31:‏28،‏ 31‏۔‏

ایک بیوی ہر موقعے پر اپنے شوہر کا ساتھ دینے کی کوشش کرتی ہے۔ (‏امثا 31:‏12‏)‏ وہ اُس کی تابع‌دار ہوتی ہے اور اُس سے تعاون کرتی ہے۔ (‏کُل 3:‏18‏)‏ وہ اُس سے نرمی اور احترام سے بات کرتی ہے اور دوسروں کے سامنے اُس کی تعریف کرتی ہے۔—‏امثا 31:‏26‏۔‏

والدین اپنے بچوں کو وقت دیتے ہیں۔ (‏اِست 6:‏6، 7‏)‏ وہ اپنے بچوں کو بتاتے ہیں کہ وہ اُن سے پیار کرتے ہیں۔ (‏متی 3:‏17‏)‏ اُن کی اِصلاح کرتے وقت وہ محبت اور سمجھ‌داری سے کام لیتے ہیں۔—‏اِفس 6:‏4‏۔‏

بچے اپنے ماں باپ کی عزت کرتے ہیں اور اُن کی بات مانتے ہیں۔ (‏امثا 23:‏22‏)‏ وہ اپنے والدین کو اپنی سوچ اور احساسات کے بارے میں بتاتے ہیں۔ جب اُن کے ماں باپ اُن کی درستی کرتے ہیں تو وہ اِسے قبول کرتے ہیں اور اُن کے لیے احترام ظاہر کرتے ہیں۔—‏امثا 19:‏20‏۔‏

ویڈیو ‏”‏اپنے گھرانے میں خوشی کو فروغ دیں‏“‏ کو دیکھیں اور پھر اِس سوال کا جواب دیں:‏

‏• گھرانے میں خوشی کو فروغ دینے کے لیے خاندان کے ہر فرد نے کیا کِیا؟‏