پاک کلام سے سنہری باتیں
”[یہوواہ] کی شادمانی تمہاری پناہگاہ ہے“
لوگ شریعت کی وہ باتیں سننے کے لیے اِکٹھے ہوئے جو عزرا پڑھ رہے تھے۔ (نحم 8:1، 2؛ م13 15/10 ص. 21 پ. 2؛ سرِورق کی تصویر کو دیکھیں)
یہ یہوواہ کی عبادت سے خوشی حاصل کرنے کا موقع تھا نہ کہ ماضی کے گُناہوں پر غم کرنے کا۔ (نحم 8:9، 11، 12)
یہوواہ کی شادمانی اُس کے بندوں کے لیے پناہگاہ ہے۔ (نحم 8:10؛ م07 1/8 ص. 10-11 پ. 9-10)
خود سے پوچھیں: ”مَیں مشکلوں کے باوجود کن باتوں کی وجہ سے خوش رہتا ہوں؟“