مسیحیوں کے طور پر زندگی
خوشخبری کا دِفاع اور قانونی حیثیت
جب مخالفوں نے اِسرائیلیوں کو ہیکل کی تعمیر اور مرمت کا کام کرنے سے روکنے کی کوشش کی تو اُنہوں نے ضروری قدم اُٹھائے تاکہ وہ قانونی طور پر اِس کام کو کر سکیں۔ (عز 5:11-16) آج بھی مسیحی خوشخبری کا دِفاع کرنے اور اِسے قانونی حیثیت دِلوانے کے لیے ایسا ہی کرتے ہیں۔ (فل 1:7) اِسی وجہ سے 1936ء میں ہمارے مرکزی دفتر میں قانونی معاملات کی نگرانی کرنے والا شعبہ بنایا گیا۔ ہمارے مرکزی دفتر میں قانونی معاملات کی نگرانی کرنے والا شعبہ پوری دُنیا میں خدا کی عبادت کو فروغ دینے کے لیے ضروری اِنتظامات کرتا ہے۔ اِس شعبے نے خدا کی عبادت کو فروغ دینے کے لیے کیا کچھ کِیا ہے اور اِس سے خدا کے بندوں کو کیا فائدہ ہوا ہے؟
ویڈیو ”ہمارے مرکز ی دفتر میں قانونی معاملات کی نگرانی کرنے والا شعبہ“ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
یہوواہ کے گواہوں کو کن قانونی مسئلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟
-
ہمیں قانونی معاملوں میں جو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، اُن کے حوالے سے ایک مثال دیں۔
-
آپ ”خوشخبری کا دِفاع کرنے اور اِسے قانونی حیثیت“ دِلوانے میں حصہ کیسے لے سکتے ہیں؟