پاک کلام سے سنہری باتیں
ہیکل کی تعمیر کا کام جاری رہا
کاہنِاعظم یشوع اور گورنر زرُبابل نے ہیکل کی دوبارہ تعمیر اور مرمت کا کام شروع کرنے میں پیشوائی کی حالانکہ اِس کام پر پابندی لگی ہوئی تھی۔ (عز 5:1، 2؛ م22.03 ص. 17 پ. 13)
جب مخالفوں نے یہودیوں سے پوچھا کہ کس نے اُنہیں یہ کام کرنے کی اِجازت دی ہے تو یہودیوں نے اُنہیں اُس فرمان کے بارے میں بتایا جو بادشاہ خورس نے جاری کِیا تھا۔ (عز 5:3، 17؛ ڈبلیو86 1/2 ص. 29 بکس پ. 2-3)
بادشاہ نے بادشاہ خورس کے فرمان کی تصدیق کرنے کے بعد مخالفوں کو حکم دیا کہ وہ تعمیر کے کام میں رُکاوٹ نہ ڈالیں۔ (عز 6:7، 8؛ م22.03 ص. 15 پ. 7)
سوچ بچار کے لیے: بائبل کے اِس واقعے سے ہم اُن بھائیوں کی ہدایتوں کو ماننے کے حوالے سے کیا سیکھتے ہیں جنہیں یہوواہ نے ہماری پیشوائی کے لیے مقرر کِیا ہے پھر چاہے ہمیں اُن کی ہدایتوں کو پوری طرح سمجھنا مشکل ہی کیوں نہ لگے؟—م22.03 ص. 18 پ. 16۔