مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

وہ ہمارے لیے بہت محنت کرتے ہیں

وہ ہمارے لیے بہت محنت کرتے ہیں

حلقے کے نگہبان اور اُن کی بیویاں بہن بھائیوں کی خدمت کرنے سے اُن کے لیے بے‌لوث محبت ظاہر کرتے ہیں۔ ہم سب کی طرح اُن کی بھی کچھ ضرورتیں ہیں۔ ہماری طرح وہ بھی تھک جاتے ہیں، بے‌حوصلہ ہو جاتے ہیں اور پریشان ہو جاتے ہیں۔ (‏یعقو 5:‏17‏)‏ اِس کے باوجود ہر ہفتے اُن کا دھیان اُن بہن بھائیوں پر ہوتا ہے جن کی کلیسیا کا وہ دورہ کر رہے ہوتے ہیں۔ وہ یہ سوچ رہے ہوتے ہیں کہ وہ اُن بہن بھائیوں کا حوصلہ کیسے بڑھا سکتے ہیں۔ بے‌شک حلقے کے نگہبان اِس بات کے حق‌دار ہیں کہ ”‏اُن کی دُگنی عزت کی جائے۔“‏—‏1-‏تیم 5:‏17‏۔‏

جب پولُس رسول نے روم کا دورہ کرنے کا اِرادہ کِیا تو اُنہوں نے وہاں کے بہن بھائیوں کو لکھا:‏ ”‏مَیں آپ سے ملنے کے لیے بے‌تاب ہوں تاکہ آپ کو خدا کی طرف سے کوئی ایسی نعمت دوں جس سے آپ مضبوط ہو جائیں بلکہ یوں کہیں کہ آپ کے ایمان سے میری حوصلہ‌افزائی ہو اور میرے ایمان سے آپ کی حوصلہ‌افزائی ہو۔“‏ (‏روم 1:‏11، 12‏)‏ ہمارے حلقے کے نگہبان بھی ایسا ہی چاہتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ حلقے کے نگہبان اور اُن کی بیوی کا حوصلہ کیسے بڑھا سکتے ہیں؟‏

ویڈیو ‏”‏دیہاتی علاقوں کے ایک حلقے کے نگہبان کی زندگی‏“‏ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • حلقے کے نگہبان اور اُن کی بیویاں کن طریقوں سے کلیسیا کے بہن بھائیوں کے لیے بے‌لوث محبت ظاہر کرتے ہیں؟‏

  • آپ کو حلقے کے نگہبانوں اور اُن کی بیویوں کی کوششوں سے کیا فائدہ ہوا ہے؟‏

  • ہم حلقے کے نگہبان اور اُن کی بیوی کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏