مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

15-‏21 جولائی

زبور 63-‏65

15-‏21 جولائی

گیت نمبر 108 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ ”‏تیری اٹوٹ محبت زندگی سے بہتر ہے“‏

‏(‏10 منٹ)‏

یہوواہ کے ساتھ گہری دوستی زندگی سے بھی زیادہ بیش‌قیمت ہے۔ (‏زبو 63:‏3‏؛ م01 15/‏10 ص.‏ 15-‏16 پ.‏ 17-‏18‏)‏

جب ہم اِس بارے میں سوچتے ہیں کہ یہوواہ نے ہمارے لیے کس کس طرح اٹوٹ محبت دِکھائی ہے تو ہمارے دل میں اُس کے لیے قدر اَور بڑھ جاتی ہے۔ (‏زبو 63:‏6‏؛ م19.‏12 ص.‏ 28 پ.‏ 4‏؛ م15 15/‏10 ص.‏ 24 پ.‏ 7‏)‏

یہوواہ کی اٹوٹ محبت کے لیے قدر کی وجہ سے ہم اُس کی تعریف کیے بغیر رہ ہی نہیں سکتے۔ (‏زبو 63:‏4، 5‏؛ م09 1/‏7 ص.‏ 22 پ.‏ 6‏)‏

خاندانی عبادت کے لیے مشورہ:‏ اِس بارے میں بات کریں کہ یہوواہ نے آپ کے لیے کس کس طرح اٹوٹ محبت دِکھائی ہے۔‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • زبو 64:‏3‏—‏یہ آیت ہماری مدد کیسے کرتی ہے تاکہ ہم ہمیشہ اچھی باتیں کہیں؟ (‏ڈبلیو07 15/‏11 ص.‏ 15 پ.‏ 6‏)‏

  • آپ زبور 63-‏65 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏2 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ جس شخص سے آپ بات کر رہے ہیں، وہ کوئی اَور زبان بولتا ہے۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 3 نکتہ نمبر 4‏)‏

5.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏2 منٹ)‏ موقع ملتے ہی گواہی۔‏ آپ کے گواہی دینے سے پہلے ہی بات‌چیت ختم ہو جاتی ہے۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 2 نکتہ نمبر 4‏)‏

6.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏3 منٹ)‏ عوامی جگہوں پر گواہی۔‏ یہ جاننے کی کوشش کریں کہ اُس شخص کو کس موضوع میں دلچسپی ہے اور اُس سے دوبارہ ملنے کا بندوبست بنائیں۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 1 نکتہ نمبر 5‏)‏

7.‏ اپنے عقیدوں کی وضاحت کرنا

‏(‏4 منٹ)‏ منظر۔ ‏”‏اکثر پوچھے جانے والے سوال“‏ نمبر 51‏—‏موضوع:‏ یہوواہ کے گواہ اُن لوگوں کے پاس بار بار کیوں جاتے ہیں جو پاک کلام کے پیغام میں دلچسپی نہیں لیتے؟ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 4 نکتہ نمبر 3‏)‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 154

8.‏ ہم خدا کے لیے محبت کیسے دِکھا سکتے ہیں؟‏

‏(‏15 منٹ)‏ بات‌چیت۔‏

یہوواہ کی ’‏اٹوٹ محبت کی کوئی اِنتہا نہیں۔‘‏ (‏زبور 86:‏15‏)‏ ”‏اٹوٹ محبت“‏ ایک ایسی محبت کی طرف اِشارہ کرتی ہے جس میں گہرا لگاؤ، وفاداری، ثابت‌قدمی اور وعدے کا پکا ہونا شامل ہے۔ یہ سچ ہے کہ یہوواہ سب لوگوں سے محبت کرتا ہے مگر وہ اٹوٹ محبت صرف اپنے اُن بندوں کے لیے دِکھاتا ہے جن کی اُس سے گہری دوستی ہے۔ (‏زبو 33:‏18؛‏ 63:‏3؛‏ یوح 3:‏16؛‏ اع 14:‏17‏)‏ ہم یہوواہ کے لیے محبت دِکھانے سے ثابت کر سکتے ہیں کہ ہم اُس کی اٹوٹ محبت کی قدر کرتے ہیں۔ لیکن ہم ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟ ہم ایسا اُس کے حکموں کو مان کر سکتے ہیں جن میں ’‏شاگرد بنانے‘‏ کا حکم بھی شامل ہے۔—‏متی 28:‏19؛‏ 1-‏یوح 5:‏3‏۔‏

یہ ویڈیو چلائیں‏:‏ ‏”‏مُنادی میں کبھی نہ ختم ہونے والی محبت ظاہر کریں‏۔‏‏“‏  پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

محبت ہمارے دل میں یہ جذبہ کیوں پیدا کرے گی کہ ہم اُس وقت بھی خوش‌خبری سنائیں .‏ .‏ .‏

  • جب ہم تھکے ہوتے ہیں؟‏

  • جب ہمیں مخالفت کا سامنا ہوتا ہے؟‏

  • جب ہم اپنے روز مرہ کے کام کر رہے ہوتے ہیں؟‏

9.‏ کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 103 اور دُعا