مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

22-‏28 جولائی

زبور 66-‏68

22-‏28 جولائی

گیت نمبر 7 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ یہوواہ ہر روز ہمارا بوجھ اُٹھاتا ہے

‏(‏10 منٹ)‏

یہوواہ ہماری دُعاؤں کو سنتا اور اُن کا جواب دیتا ہے۔ (‏زبو 66:‏19‏؛ م23.‏05 ص.‏ 12 پ.‏ 15‏)‏

یہوواہ ایسے لوگوں پر خاص توجہ دیتا ہے جو کسی محرومی کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں۔ (‏زبو 68:‏5‏؛ ڈبلیو10 1/‏12 ص.‏ 23 پ.‏ 6‏؛ ڈبلیو09 1/‏4 ص.‏ 31 پ.‏ 1‏)‏

یہوواہ ہر روز ہماری مدد کرتا ہے۔ (‏زبو 68:‏19‏؛ م23.‏01 ص.‏ 19 پ.‏ 17‏)‏

سوچ بچار کے لیے:‏ ہم کس طرح یہوواہ کو اپنا بوجھ اُٹھانے دے سکتے ہیں؟‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • زبو 68:‏18‏—‏بنی‌اِسرائیل کے زمانے میں کون قیدی یا ”‏آدمیوں کے رُوپ میں نعمتیں“‏ تھے؟ (‏م06 1/‏6 ص.‏ 10 پ.‏ 5‏)‏

  • آپ زبور 66-‏68 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏3 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ اُس شخص کا ملک، زبان اور ثقافت آپ سے فرق ہے۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 5 نکتہ نمبر 3‏)‏

5.‏ بات‌چیت جاری رکھنا

‏(‏4 مٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ اُس پرچے پر بات‌چیت جاری رکھیں جو آپ نے پچھلی ملاقات پر اُس شخص کو دیا تھا۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 9 نکتہ نمبر 3‏)‏

6.‏ شاگرد بنانا

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 102

7.‏ کیا آپ کسی کا بوجھ ہلکا کر سکتے ہیں؟‏

‏(‏15 منٹ)‏ بات‌چیت۔‏

یہوواہ کے کسی بھی بندے کو اکیلے مشکلوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ (‏2-‏تو 20:‏15؛ زبو 127:‏1‏)‏ یہوواہ ہماری مدد کرنے کے لیے ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے۔ (‏یس 41:‏10‏)‏ لیکن یہوواہ کن طریقوں سے ہماری مدد کرتا ہے؟ وہ اپنے پاک کلام اور اپنی تنظیم کے ذریعے ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ (‏یس 48:‏17‏)‏ وہ ہمیں اپنی پاک روح دیتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں بہت طاقت ملتی ہے۔ (‏لُو 11:‏13‏)‏ وہ ہمارے بہن بھائیوں کے ذریعے ہمارا حوصلہ بڑھاتا اور ہماری مدد کرتا ہے۔ (‏2-‏کُر 7:‏6‏)‏ اِس کا مطلب ہے کہ یہوواہ ہم میں سے کسی کے ذریعے بھی ہمارے کسی ہم‌ایمان بہن یا بھائی کا بوجھ ہلکا کر سکتا ہے۔‏

یہ ویڈیو چلائیں‏:‏ ‏”‏کلیسیا میں کبھی نہ ختم ہونے والی محبت ظاہر کریں ‏—‏عمررسیدہ بہن بھائیوں کے لیے۔“‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

  • آپ ایک بوڑھی بہن یا بھائی کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏

یہ ویڈیو چلائیں‏:‏ ‏”‏کلیسیا میں کبھی نہ ختم ہونے والی محبت ظاہر کریں ‏—‏کُل‌وقتی خادموں کے لیے۔“‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

  • آپ کُل‌وقتی طور پر یہوواہ کی خدمت کرنے والی کسی بہن یا بھائی کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏

یہ ویڈیو چلائیں‏:‏ ‏”‏کلیسیا میں کبھی نہ ختم ہونے والی محبت ظاہر کریں ‏—‏پردیسیوں کے لیے۔“‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

  • آپ کسی مشکل سے گزرنے والی ایک بہن یا بھائی کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏

8.‏ کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 109 اور دُعا