مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

29 جولائی–‏4 اگست

زبور 69

29 جولائی–‏4 اگست

گیت نمبر 13 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ زبور 69 میں یسوع کی زندگی کے حوالے سے پیش‌گوئیاں

‏(‏10 منٹ)‏

یسوع مسیح سے بِلاوجہ نفرت کی گئی۔ (‏زبو 69:‏4؛‏ یوح 15:‏24، 25‏؛ م11 1/‏8 ص.‏ 13 پ.‏ 17‏)‏

یسوع یہوواہ کے گھر کے لیے بہت غیرت رکھتے تھے۔ (‏زبو 69:‏9؛‏ یوح 2:‏13-‏17‏؛ م10 1/‏12 ص.‏ 10 پ.‏ 7-‏8‏)‏

یسوع کو جذباتی طور پر بہت زیادہ کرب سے گزرنا پڑا اور اُنہیں ایسی مے دی گئی جس میں کوئی کڑوی چیز ملی ہوئی تھی۔ (‏زبو 69:‏20، 21؛‏ متی 27:‏34؛‏ لُو 22:‏44؛‏ یوح 19:‏34‏؛ جی95 22/‏10 ص.‏ 31 پ.‏ 4‏؛ آئی‌ٹی‏-‏2 ص.‏ 650‏)‏


سوچ بچار کے لیے:‏ یہوواہ نے عبرانی صحیفوں میں مسیح کے بارے میں پیش‌گوئیاں کیوں لکھوائیں؟‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • زبو 69:‏30، 31‏—‏یہ آیتیں اپنی دُعاؤں کو اَور بہتر بنانے میں ہماری مدد کیسے کر سکتی ہیں؟ (‏م99 15/‏1 ص.‏ 18 پ.‏ 11‏)‏

  • آپ زبور 69 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ صبر سے کام لیں—‏یسوع مسیح کی مثال

‏(‏7 منٹ)‏ بات چیت۔ ویڈیو چلائیں اور پھر کتاب ‏”‏محبت دِکھائیں“‏ کے سبق نمبر 8 نکتہ نمبر 1-‏2 پر بات‌چیت کریں۔‏

5.‏ صبر سے کام لیں—‏یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 134

6.‏ مقامی ضروریات

‏(‏5 منٹ)‏

7.‏ خاندانی عبادت کے لیے کچھ اصول

‏(‏10 منٹ)‏ بات‌چیت۔‏

جنوری 2009ء میں کلیسیائی کتابی مطالعے کو مسیحی خدمتی سکول اور خدمتی اِجلاس کے ساتھ ملا دیا گیا اور اِس طرح ہفتے کے بیچ میں ایک ہی اِجلاس ہونے لگا۔ اِس وجہ سے ہر گھرانے کو موقع ملا کہ وہ ہفتے میں ایک بار اپنے گھرانے کے ساتھ مل کر خاندانی عبادت کر سکیں۔ بہت سے بہن بھائیوں نے اِس بندوبست کے لیے یہوواہ اور تنظیم کا شکریہ ادا کِیا کیونکہ اِس کی وجہ سے وہ یہوواہ اور ایک دوسرے کے اَور زیادہ قریب ہو گئے۔—‏اِس 6:‏6، 7‏۔‏

ایسے کون سے اصول ہیں جن کی مدد سے خاندان کے سربراہ اپنی خاندانی عبادت کو فائدہ‌مند بنا سکتے ہیں؟‏

  • اِسے باقاعدگی سے کریں۔‏ اگر ممکن ہو تو ہر ہفتے خاندانی عبادت کرنے کے لیے ایک وقت طے کریں۔ یہ بھی طے کریں کہ اگر آپ کسی وجہ سے طے کیے ہوئے دن یا وقت پر خاندانی عبادت نہیں کر پائیں گے تو پھر آپ اِسے کس دن اور کس وقت پر کریں گے۔‏

  • اِس کی تیاری کریں۔‏ اپنی بیوی سے صلاح مشورہ کریں اور کبھی کبھار اپنے بچوں سے بھی مشورہ لیں۔ تیاری کرنے میں بہت زیادہ وقت لگانے کی ضرورت نہیں ہے، خاص طور پر اُس وقت جب گھر والوں کو خاندانی عبادت میں ہر ہفتے ایک ہی جیسے کچھ کام کرنا پسند ہو۔‏

  • اِسے اپنے خاندان کی ضرورت کے مطابق ڈھالیں۔‏ جیسے جیسے بچے بڑے ہوتے ہیں، اُن کی ضرورتیں اور صلاحیتیں بھی بدل جاتی ہیں۔ آپ جس طرح سے خاندانی عبادت کرتے ہیں، اُسے ایسا ہونا چاہیے کہ آپ کے گھر کا ہر فرد یہوواہ کے قریب ہو سکے۔‏

  • ایسا ماحول بنائیں جس میں سب لوگ کُھل کر بات کر سکیں۔‏ اگر موسم اچھا ہو تو آپ اپنے گھرانے کے ساتھ خاندانی عبادت کے لیے کہیں باہر بھی جا سکتے ہیں۔ آپ ضرورت کے مطابق بیچ بیچ میں چھوٹی چھوٹی بریک بھی لے سکتے ہیں۔ خاندانی عبادت میں اُن مسئلوں پر بات کرنا اچھی بات ہے جن کا آپ کے بچے سامنا کر رہے ہیں لیکن خاندانی عبادت کو اپنے بچوں کو ڈانٹنے یا اُن کی درستی کرنے کا موقع نہ سمجھیں۔‏

  • اِسے فرق فرق طریقوں سے کریں۔‏ آپ خاندانی عبادت میں عبادت کے کسی حصے کی تیاری کر سکتے ہیں، ویب‌سائٹ jw.org سے کوئی ویڈیو دیکھ کر اِس پر بات کر سکتے ہیں اور مُنادی کرنے کی مشق کر سکتے ہیں۔ اگرچہ خاندانی عبادت کے دوران سب کو آپس میں بات‌چیت کرنی چاہیے لیکن اِس دوران گھر کا ہر فرد ذاتی طور پر بائبل کا مطالعہ بھی کر سکتا ہے۔‏

اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • آپ نے اپنی خاندانی عبادت کے دوران اِن اصولوں پر کس طرح سے عمل کرنے کی کوشش کی ہے؟‏

8.‏ کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 77 اور دُعا