مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

26 اگست–‏1 ستمبر

زبور 78

26 اگست–‏1 ستمبر

گیت نمبر 97 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ بنی‌اِسرائیل کی خدا سے بے‌وفائی—‏ہمارے لیے ایک سبق

‏(‏10 منٹ)‏

بنی‌اِسرائیل یہوواہ کے شان‌دار کاموں کو بھول گئے تھے۔ (‏زبور 78:‏11،‏ 42‏؛ ڈبلیو96 1/‏12 ص.‏ 29-‏30‏)‏

بنی‌اِسرائیل نے یہوواہ کی دی ہوئی چیزوں کی قدر نہیں کی۔ (‏زبور 78:‏19‏؛ م06 1/‏8 ص.‏ 7 پ.‏ 16‏)‏

بنی‌اِسرائیل نے اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا بلکہ وہ بار بار یہوواہ سے بے‌وفائی کرتے رہے۔ (‏زبور 78:‏40، 41،‏ 56، 57‏؛ ڈبلیو11 1/‏7 ص.‏ 10 پ.‏ 3-‏4‏)‏


سوچ بچار کے لیے:‏ کیا چیز ہماری مدد کرے گی تاکہ ہم کبھی بھی یہوواہ سے بے‌وفائی نہ کریں؟‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • زبو 78:‏24، 25‏—‏من کو ”‏آسمان کا اناج“‏ اور ”‏زورآوروں کی خوراک“‏ کیوں کہا گیا ہے؟ (‏م06 1/‏8 ص.‏ 19 پ.‏ 5‏)‏

  • آپ زبور 78 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت:‏

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏3 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ بائبل کورس کرنے کی دعوت دیں۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 5 نکتہ نمبر 5‏)‏

5.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏3 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ ہمارے ایک پرچے کے ذریعے بات‌چیت شروع کریں۔ بائبل کورس کرنے کی دعوت دیں۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 5 نکتہ نمبر 4‏)‏

6.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏1 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ وہ شخص کہتا ہے کہ آپ جلدی سے اُسے بتائیں کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں۔ بائبل کورس کرنے کی دعوت دیں۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 2 نکتہ نمبر 5‏)‏

7.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏4 منٹ)‏ موقع ملتے ہی گواہی۔‏ بائبل کا ذکر کیے بغیر اِس طرح سے بات‌چیت کریں کہ اُس شخص کو پتہ چل جائے کہ آپ یہوواہ کے گواہ ہیں اور پھر اُسے بائبل کورس کرنے کی دعوت دیں۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 2 نکتہ نمبر 4‏)‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 96

8.‏ خوش‌خبری سنانے والے فِلپّس سے سیکھیں

‏(‏15 منٹ)‏ بات‌چیت۔‏

بائبل میں اچھے اور بُرے دونوں طرح کے لوگوں کی مثالیں پائی جاتی ہیں۔ اِن لوگوں کی مثالوں سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے ہمیں وقت نکال کر اُن کے بارے میں سیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اِس کے علاوہ ہمیں اِس بات پر سوچ بچار کرنی چاہیے کہ ہم اِن لوگوں سے کیا سبق سیکھ سکتے ہیں اور پھر سیکھی ہوئی باتوں کے مطابق خود کو بدلنا چاہیے۔‏

خوش‌خبری سنانے والے فِلپّس ایک ایسے مسیحی کے طور پر مشہور تھے جو ”‏پاک روح اور دانش‌مندی سے معمور“‏ تھے۔ (‏اعما 6:‏3،‏ 5‏)‏ ہم اُن سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

یہ ویڈیو چلائیں‏:‏ ‏”‏اِن سے سیکھیں—‏خوش‌خبری سنانے والے فِلپّس۔“‏ پھر سامعین سے پوچھیں کہ ہم نیچے دی گئی باتوں سے کیا سیکھتے ہیں:‏

  • جب فِلپّس کے حالات اچانک سے بدل گئے تو اُنہوں نے جو کچھ کِیا۔—‏اعما 8:‏1،‏ 4، 5‏۔‏

  • جب فِلپّس وہاں جانے کے لیے تیار تھے جہاں مبشروں کی زیادہ ضرورت تھی تو اُنہیں اِس وجہ سے جو برکتیں ملیں۔—‏اعما 8:‏6-‏8،‏ 26-‏31،‏ 34-‏40‏۔‏

  • فِلپّس اور اُن کے گھر والوں کو مہمان‌نوازی کرنے سے جو فائدے ہوئے۔—‏اعما 21:‏8-‏10‏۔‏

  • ویڈیو میں دِکھائے جانے والے گھرانے کو فِلپّس کی مثال پر عمل کرنے سے جو خوشی ملی۔‏

9.‏ کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 18 اور دُعا