مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

5-‏11 اگست

زبور 70-‏72

5-‏11 اگست

گیت نمبر 59 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ ”‏آنے والی پُشت کو“‏ یہوواہ کی طاقت کے بارے میں بتائیں

‏(‏10 منٹ)‏

داؤد نے اپنی جوانی میں دیکھا کہ کیسے یہوواہ نے اُن کی حفاظت کی۔ (‏زبو 71:‏5‏؛ م99 1/‏9 ص.‏ 18 پ.‏ 17‏)‏

داؤد نے اپنے بڑھاپے میں بھی دیکھا کہ یہوواہ نے اُنہیں سنبھالا ہے۔ (‏زبو 71:‏9‏؛ جی04 8/‏10 ص.‏ 23 پ.‏ 3‏)‏

داؤد نے نوجوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اُنہیں بتایا کہ یہوواہ نے اُن کے لیے کیا کیا کِیا۔ (‏زبو 71:‏17، 18‏؛ م14 15/‏1 ص.‏ 23 پ.‏ 4-‏5‏)‏

خود سے پوچھیں:‏ ”‏مَیں اپنی خاندانی عبادت میں اپنی کلیسیا سے ایسے کس بہن یا بھائی کا اِنٹرویو کر سکتا ہوں جو ایک لمبے عرصے سے یہوواہ کی عبادت کر رہا ہے؟“‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • زبو 72:‏8‏—‏پیدائش 15:‏18 میں یہوواہ نے اَبراہام سے جو وعدہ کِیا تھا، وہ بادشاہ سلیمان کے دَورِحکومت میں کیسے پورا ہوا؟ (‏آئی‌ٹی-‏1 ص.‏ 768‏)‏

  • آپ زبور 70-‏72 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏3 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ اگر وہ شخص بحث کرنا شروع کر دیتا ہے تو بات‌چیت کو اچھے ماحول میں ختم کر دیں۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 4 نکتہ نمبر 5‏)‏

5.‏ بات‌چیت جاری رکھنا

‏(‏4 منٹ)‏ موقع ملتے ہی گواہی۔‏ ایک رشتے‌دار کے ساتھ بائبل کے اُس موضوع پر بات‌چیت جاری رکھیں جسے قبول کرنا پہلے اُس کے لیے مشکل تھا۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 8 نکتہ نمبر 4‏)‏

6.‏ اپنے عقیدوں کی وضاحت کرنا

‏(‏5 منٹ)‏ تقریر۔ ‏”‏اکثر پوچھے جانے والے سوال“‏ نمبر 49‏—‏موضوع:‏ یہوواہ کے گواہوں نے اپنے کچھ عقیدوں کی نئی وضاحتیں کیوں کی ہیں؟ (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 17‏)‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 76

7.‏ خاندانی عبادت کے لیے مشورے

‏(‏15 منٹ)‏ بات‌چیت۔‏

خاندانی عبادت بچوں کے لیے یہوواہ کی طرف سے”‏تربیت اور رہنمائی“‏ حاصل کرنے کا ایک بہت خاص موقع ہوتا ہے۔ (‏اِفِس 6:‏4‏)‏ سیکھنے میں وقت تو لگتا ہے لیکن بچوں میں بائبل سے باتیں سیکھنے کا اَور زیادہ شوق اُس وقت پیدا ہوتا ہے جب اُنہیں ایسا کرنے میں مزہ آتا ہے۔ (‏یوح 6:‏27؛‏ 1-‏پطر 2:‏2‏)‏ بکس ”‏ خاندانی عبادت کے لیے مشورے‏“‏ پر غور کریں۔ اِس بکس میں ایسے مشورے دیے گئے ہیں جن سے ماں باپ اِس طرح سے خاندانی عبادت کر سکتے ہیں جس سے بچوں کو مزہ بھی آئے اور ماں باپ اُن کی تربیت بھی کر سکیں۔ پھر یہ سوال پوچھیں:‏

  • آپ اِن میں سے کن مشوروں پر عمل کرنا چاہتے ہیں؟‏

  • اِن میں سے آپ کو اَور کون سا مشورہ فائدہ‌مند لگا ہے؟‏

یہ ویڈیو چلائیں‏:‏ ‏”‏اپنی خاندانی عبادت کو بہتر بناتے رہیں۔“‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

  • اگر ایک میاں بیوی کے بچے نہیں ہیں تو شوہر خاندانی عبادت کو اپنی بیوی کے لیے دلچسپ کیسے بنا سکتا ہے؟

8.‏ کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 73 اور دُعا