مسیحیوں کے طور پر زندگی
کیا آپ ایک سال کے لیے یہ خدمت کر سکتے ہیں؟
کون سی خدمت؟ پہلکار کے طور پر خدمت! اِس کی بدولت آپ کو بہت سی برکتیں ملیں گی۔—امثا 10:22۔
پہلکار کے طور پر خدمت کرنے سے . . .
-
مُنادی کے کام میں آپ کی مہارتیں نکھریں گی اور آپ کو اِس کام میں اَور مزہ آئے گا۔
-
یہوواہ خدا کے ساتھ آپ کی دوستی اَور مضبوط ہوگی۔ جتنا زیادہ آپ لوگوں کے ساتھ یہوواہ کے بارے میں بات کریں گے اُتنا ہی اُس کی شاندار صفات کے لیے آپ کی قدر بڑھے گی۔
-
آپ کو یہ اِطمینان حاصل ہوگا کہ آپ خدا کی بادشاہت کو اپنی زندگی میں پہلا درجہ دے رہے ہیں۔ اِس کے علاوہ آپ کو دوسروں کی خدمت کرنے سے خوشی ملے گی۔—متی 6:33؛ اعما 20:35۔
-
آپ اُس اِجلاس میں جا سکیں گے جو حلقے کے نگہبان کے دورے کے دوران ہوتا ہے، اُس خاص اِجلاس میں جا سکیں گے جو حلقے کے اِجتماع پر پہلکاروں کے لیے ہوتا ہے اور پہلکاروں کے لیے سکول میں جا سکیں گے۔
-
آپ کو زیادہ لوگوں کو بائبل کورس کرانے کا موقع ملے گا۔
-
آپ بہن بھائیوں کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکیں گے اور یوں ایک دوسرے کی حوصلہافزائی کر سکیں گے۔—روم 1:11، 12۔