مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں ‏:‏ زبور 69-‏73

یہوواہ کے بندے اُس کی عبادت کے لیے جوش رکھتے ہیں

یہوواہ کے بندے اُس کی عبادت کے لیے جوش رکھتے ہیں

یہوواہ کی عبادت کے لیے ہمارا جوش ہمارے کاموں سے نظر آنا چاہیے

69:‏9

  • داؤد نے ساری عمر یہوواہ کی عبادت کے لیے جوش ظاہر کِیا۔‏

  • داؤد کسی بھی صورت میں یہوواہ کی توہین برداشت نہیں کرتے تھے۔‏

بڑی عمر کے لوگ بچوں میں یہوواہ کی عبادت کے لیے جوش پیدا کر سکتے ہیں

71:‏17،‏ 18

  • اِس زبور کو شاید داؤد نے لکھا۔‏ اِس میں داؤد نے بتایا کہ وہ آنے والے نسلوں کو یہوواہ کی خوبیوں کے بارے میں بتانے کی خواہش رکھتے ہیں۔‏

  • والدین اور پُختہ مسیحی،‏ بچوں کی تربیت کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔‏

یہوواہ کی عبادت کے لیے جوش رکھنے سے ہمارے اندر دوسروں کو یہ بتانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے کہ اُس کی بادشاہت اِنسانوں کے لیے کیا کچھ کرے گی

72:‏3،‏ 12،‏ 14،‏ 16-‏19

  • آیت 3‏—‏سب اِنسان صلح اور سلا‌متی سے رہیں گے۔‏

  • آیت 12‏—‏غریبوں کو چھٹکا‌را دِلایا  جائے گا۔‏

  • آیت 14‏—‏ظلم و تشدد کو مٹا  دیا  جائے گا۔‏

  • آیت 16‏—‏خوراک کی کمی نہیں ہوگی۔‏