پاک کلام سے سنہری باتیں : زبور 79-86
آپ کی زندگی میں سب سے اہم مقام کس کا ہے؟
زبور 83 کا مصنف غالباً آسف کی اولاد میں سے تھا۔ آسف ایک لاوی تھے اور بادشاہ داؤد کے زمانے میں رہتے تھے۔ یہ زبور اُس وقت لکھا گیا جب یہوواہ کے بندوں کو آسپاس کی قوموں سے بڑا خطرہ تھا۔
-
زبورنویس کی دُعا کا بنیادی موضوع اُس کا اپنا تحفظ نہیں بلکہ یہوواہ کی حکمرانی اور اُس کا نام تھا۔
-
آج بھی خدا کے خادموں کو نقصان پہنچانے کی بہت سی کوششیں کی جاتی ہیں۔ لیکن اگر ہم یہوواہ کے وفادار رہتے ہیں تو اُس کی بڑائی ہوتی ہے۔
-
یہوواہ چاہتا ہے کہ ہم اُس کا نام جانیں۔
-
ہمیں اپنے کاموں سے ظاہر کرنا چاہیے کہ ہماری زندگی میں سب سے اہم مقام یہوواہ خدا کا ہے۔