پیشکش کے لیے تجاویز
مینارِنگہبانی
سوال: آپ کے خیال میں کیا اِن آیتوں میں درج بات کبھی سچ ثابت ہوگی؟
آیت: مکا 21:3، 4
پیشکش: اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ خدا اپنے اِس وعدے کو کیسے پورا کرے گا اور اِس سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا۔
مینارِنگہبانی (آخری صفحہ)
سوال: ذرا اِس سوال پر غور کریں۔ [صفحہ 16 پر پہلے سوال اور جواب پر توجہ دِلائیں۔] اِس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
آیت: زبور 83:18
پیشکش: اِس مضمون میں پاک کلام سے خدا کے نام کے بارے میں اَور معلومات دی گئی ہیں۔
خدا کی طرف سے خوشخبری
سوال: بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ بائبل میں درج پیشگوئیوں کو پڑھنا ایسا ہی ہے جیسے آپ کوئی اخبار پڑھ رہے ہوں۔ اِن آیتوں میں جن باتوں کا ذکر کِیا گیا ہے، کیا آپ نے اِن میں سے کسی کو دیکھا ہے یا کسی کے بارے میں سنا ہے؟
آیت: 2-تیم 3:1-5
پیشکش: اِس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ خدا سے محبت کرتے ہیں، اُن کے لیے یہ باتیں کس لحاظ سے خوشخبری ہیں۔ سبق 1 کے سوال 2 پر توجہ دِلائیں۔
اپنی پیشکش بنائیں
پیچھے دیے گئے نمونے کے مطابق اپنی پیشکش بنائیں۔