مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

16-‏22 جولائی

لُوقا 10،‏ 11

16-‏22 جولائی
  • گیت 42 اور دُعا

  • اِبتدائی کلمات (‏3 منٹ یا اِس سے کم)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

  • ‏”‏رحم‌دل سامری کی مثال‏“‏:‏ ‏(‏10 منٹ)‏

    • لُو 10:‏29-‏32‏—‏پہلے ایک کاہن اور پھر ایک لاوی نے اُس آدمی کی مدد نہیں کی جسے ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا حالانکہ وہ بھی اُن کی طرح یہودی تھا۔‏ [‏‏”‏ترجمہ نئی دُنیا“‏ کے آن‌لائن مطالعے کے ایڈیشن میں لُوقا 10:‏30 پر تصویریں اور ویڈیوز میں دی گئی ویڈیو ”‏یروشلیم سے یریحو کا راستہ‏“‏ چلائیں۔‏]‏ (‏م02 1/‏9 ص.‏ 16 پ.‏ 14،‏ 15‏)‏

    • لُو 10:‏33-‏35‏—‏ایک سامری نے اُس زخمی شخص کے لیے بڑے شان‌دار طریقے سے محبت ظاہر کی۔‏ (‏‏”‏ترجمہ نئی دُنیا“‏ کے آن‌لائن مطالعے کے ایڈیشن میں لُوقا 10:‏33،‏ 34 پر اِضافی معلومات میں ”‏ایک سامری،‏“‏ ”‏اُس کے زخموں پر تیل اور مے لگائی اور اُس کی مرہم پٹی کی،‏“‏ ”‏مسافرخانے“‏‏)‏

    • لُو 10:‏36،‏ 37‏—‏ہمیں سب لوگوں سے محبت کرنی چاہیے،‏ صرف اُن لوگوں سے نہیں جو ہمارے جیسی حیثیت رکھتے ہوں یا ہماری نسل،‏ قوم یا قبیلے سے ہوں۔‏ (‏ڈبلیو98 1/‏7 ص.‏ 31 پ.‏ 2‏)‏

  • سنہری باتوں کی تلاش:‏ ‏(‏8 منٹ)‏

    • لُو 10:‏18‏—‏جب یسوع مسیح نے اپنے 70 شاگردوں سے کہا کہ ”‏مَیں دیکھ رہا ہوں کہ شیطان بجلی کی طرح آسمان سے گِر چُکا ہے“‏ تو وہ کس بات کی طرف اِشارہ کر رہے تھے؟‏ (‏‏”‏ترجمہ نئی دُنیا“‏ کے آن‌لائن مطالعے کے ایڈیشن میں لُوقا 10:‏18 پر اِضافی معلومات میں ”‏مَیں دیکھ رہا ہوں کہ شیطان بجلی کی طرح آسمان سے گِر چُکا ہے“‏‏؛‏ م08 15/‏3 ص.‏ 31 پ.‏ 12‏)‏

    • لُو 11:‏5-‏9‏—‏یسوع مسیح نے بار بار اِصرار کرنے والے آدمی کی جو مثال دی،‏ اُس سے ہم دُعا کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟‏ (‏‏”‏ترجمہ نئی دُنیا“‏ کے آن‌لائن مطالعے کے ایڈیشن میں لُوقا 11:‏5-‏9 پر اِضافی معلومات میں ”‏یار،‏ مجھے تین روٹیاں دو،‏“‏ مجھے تنگ نہ کرو،‏“‏ ”‏بار بار اصرار کرنے“‏‏)‏

    • آپ نے لُوقا 10 اور 11 ابواب سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟‏

    • آپ نے اِن ابواب سے اَور کون سی سنہری باتیں سیکھی ہیں؟‏

  • تلاوت:‏ ‏(‏4 منٹ یا اِس سے کم)‏ لُو 10:‏1-‏16

شاگرد بنانے کی تربیت

  • پہلی ملاقات:‏ ‏(‏2 منٹ یا اِس سے کم)‏ بات‌چیت کے لیے دی گئی تجویز کے مطابق بات شروع کریں۔‏ صاحبِ‌خانہ ایک ایسا اِعتراض اُٹھاتا ہے جو آپ کے علاقے میں اکثر اُٹھایا جاتا ہے۔‏

  • پہلی واپسی ملاقات:‏ ‏(‏3 منٹ یا اِس سے کم)‏ بات‌چیت کے لیے دی گئی تجویز کے مطابق بات شروع کریں۔‏ صاحبِ‌خانہ کہتا ہے کہ وہ کھانا کھا رہا تھا۔‏

  • دوسری واپسی ملاقات کی ویڈیو:‏ ‏(‏5 منٹ)‏ ویڈیو چلائیں اور اِس پر بات‌چیت کریں۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی