مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں | لُوقا 10،‏ 11

رحم‌دل سامری کی مثال

رحم‌دل سامری کی مثال

10:‏25-‏37

یسوع مسیح نے یہ مثال اُس وقت دی جب ایک شخص نے اُن سے یہ سوال پوچھا:‏ ”‏میرا پڑوسی ہے کون؟‏“‏ (‏لُو 10:‏25-‏29‏)‏ وہ جانتے تھے کہ مسیحی کلیسیا میں سامریوں اور غیریہودیوں سمیت ”‏ہر طرح کے“‏ لوگ شامل ہوں گے۔‏ (‏یوح 12:‏32‏)‏ یسوع مسیح نے اِس مثال کے ذریعے اپنے پیروکاروں کو سکھایا کہ اُنہیں دوسروں کے لیے محبت ظاہر کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے،‏ چاہے وہ فرق فرق پس‌منظر سے ہی تعلق کیوں نہ رکھتے ہوں۔‏

خود سے پوچھیں:‏

  • ‏”‏مَیں اُن بہن بھائیوں کے بارے میں کیسا محسوس کرتا ہوں جو کسی فرق ثقافت سے تعلق رکھتے ہیں؟‏“‏

  • ‏”‏کیا مَیں اپنا زیادہ‌تر وقت اُن بہن بھائیوں کے ساتھ گزارتا ہوں جن کی پسند اور ناپسند میرے جیسی ہے؟‏“‏

  • ‏”‏کیا مَیں اُن بہن بھائیوں کو جاننے سے اپنے دل میں زیادہ جگہ بنا سکتا ہوں جو کسی فرق پس‌منظر سے تعلق رکھتے ہیں؟‏“‏ (‏2-‏کُر 6:‏13‏)‏

مَیں کس کو .‏ .‏ .‏

  •  اپنے ساتھ مُنادی پر لے جانا چاہتا ہوں؟‏

  •  اپنے گھر کھانے پر بلانا چاہتا ہوں؟‏

  •  اپنی اگلی خاندانی عبادت پر بلانا چاہتا ہوں؟‏