پاک کلام سے سنہری باتیں : زبور 45-51
یہوواہ شکستہ دل لوگوں کا ساتھ نہیں چھوڑے گا
داؤد نے بتسبع کے ساتھ زِنا کر کے بڑا سنگین گُناہ کِیا تھا۔ جب ناتن نبی نے داؤد کو اُن کے گُناہ کا احساس دِلایا تو اُن کے ضمیر نے اُنہیں جھنجھوڑا اور اُنہوں نے خاکساری سے اپنے گُناہ کو تسلیم کِیا۔ اِس واقعے کے بعد داؤد نے زبور 51 لکھا۔—2-سمو 12:1-14۔
حالانکہ داؤد نے گُناہ کِیا تھا پھر بھی وہ دوبارہ خدا کی قربت حاصل کر سکتے تھے
-
جب تک داؤد نے اپنے گُناہ کا اِعتراف نہ کِیا اور اِس سے توبہ نہ کی، اُن کا ضمیر اُنہیں کوستا رہا۔
-
خدا کی خوشنودی کھو دینے کے بعد داؤد اِتنے کرب سے گزر رہے تھے کہ اُنہیں لگا جیسے اُن کی ہڈیاں توڑ دی گئی ہوں۔
-
داؤد نے خدا سے درخواست کی کہ وہ اُن کا گُناہ معاف کرے، اُنہیں دوبارہ سے اپنی قربت میں آنے کا موقع دے اور پہلے جیسی خوشی عطا کرے۔
-
داؤد نے یہوواہ سے مدد مانگی تاکہ وہ پھر سے اُس کی مرضی کے مطابق چل سکیں۔
-
داؤد کو یقین تھا کہ یہوواہ اُن کا گُناہ معاف کر دے گا۔