مسیحیوں کے طور پر زندگی
مسیح کی 100 سالہ بادشاہت کامیابی کی طرف رواں دواں
جو لوگ خدا کی بادشاہت کی رعایا بننا چاہتے ہیں، اُنہیں اِس کے بارے میں جاننا چاہیے۔ اُنہیں یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ یہ بادشاہت اب تک کیا کچھ کر چُکی ہے۔ ایسا کرنے سے اِس بات پر اُن کا ایمان مضبوط ہوگا کہ خدا کی بادشاہت حکمرانی کر رہی ہے۔ اِس کے علاوہ اُنہیں دوسروں کو خدا کی بادشاہت کی خوشخبری سنانے کی ترغیب بھی ملے گی۔ (زبور 45:1؛ 49:3) بادشاہت کی کامرانیوں کے حوالے سے نیچے دیے گئے سوالوں پر غور کریں۔
-
جن لوگوں نے فوٹو ڈرامہ آف کریئیشن دیکھا، اُن کے لیے یہ ایک نعمت کیوں تھا؟
-
لوگوں تک بادشاہت کی خوشخبری پہنچانے کے لیے ریڈیو کو کیسے اِستعمال کِیا گیا؟
-
بادشاہت کی خوشخبری پھیلانے کے لیے اَور کون سے طریقے اِستعمال کیے گئے اور اِن سے کیا فائدے ہوئے؟
-
بادشاہت کی مُنادی کرنے کے سلسلے میں بہتر سے بہتر تربیت کیسے فراہم کی گئی ہے؟
-
گلئیڈ سکول کے طالبِعلموں کو کون سی خاص تربیت دی گئی؟
-
یہوواہ کے بندوں کی تعلیموتربیت کے سلسلے میں اِجتماع کیسے فائدہمند ثابت ہوئے ہیں؟
-
آپ کیوں اِس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خدا کی بادشاہت حکمرانی کر رہی ہے؟
-
ہم کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم خدا کی بادشاہت کی حمایت کرتے ہیں؟