پاک کلام سے سنہری باتیں : زبور 52-59
اپنا بوجھ یہوواہ پر ڈال دیں
داؤد کو زندگی میں سخت مشکلات کا سامنا ہوا۔ جب اُنہوں نے زبور 55 لکھا تو وہ بہت سی تکلیفوں سے گزر چُکے تھے جیسے کہ . . .
-
بےعزتی
-
جانی حملے
-
سخت پچھتاوا
-
دردناک گھریلو واقعات
-
بیماری
-
غداری
بعض اوقات داؤد کو لگا کہ وہ اپنی مشکلات کا بوجھ نہیں اُٹھا سکتے۔ لیکن پھر بھی وہ اِنہیں برداشت کرنے کے قابل ہوئے کیونکہ اُنہوں نے اپنا بوجھ یہوواہ پر ڈال دیا۔ اُنہوں نے مشکلات تلے دبے ہوئے لوگوں کو بھی یہ نصیحت کی: ’اپنا بوجھ یہوواہ پر ڈال دیں۔‘
آج ہم اِس نصیحت پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟
-
دُعا میں یہوواہ خدا کو اپنی ساری مشکلوں اور پریشانیوں کے بارے میں بتائیں۔
-
یہوواہ کے کلام اور اُس کی تنظیم سے مدد اور رہنمائی حاصل کریں۔
-
بائبل کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی مشکل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔