مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

‏”‏خدا میرا مددگار ہے“‏

‏”‏خدا میرا مددگار ہے“‏

زبور 52-‏59 سے پتہ چلتا ہے کہ کٹھن حالات میں داؤد کے احساسات کیا تھے۔‏ اِن زبوروں سے واضح ہوتا ہے کہ اِن حالات میں بھی اُنہوں نے یہوواہ پر پورا بھروسا رکھا۔‏ (‏زبور 54:‏4؛‏ 55:‏22‏)‏ اُنہوں نے خدا کے کلام کے لیے بھی اُس کا شکر ادا کِیا۔‏ (‏زبور 56:‏10‏)‏ کیا ہم بھی داؤد کی طرح خدا پر مضبوط ایمان اور بھروسا رکھتے ہیں؟‏ مصیبتوں کا سامنا کرتے وقت کیا ہم خدا کے کلام سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں؟‏ (‏امثا 2:‏6‏)‏ آپ کو اُس وقت کن آیتوں سے تسلی ملی .‏ .‏ .‏

  • جب آپ بےحوصلہ یا پریشان تھے؟‏

  • جب آپ بیمار تھے؟‏

  • جب آپ کو کسی نے ٹھیس پہنچائی تھی؟‏

  • جب آپ اذیت کا سامنا کر رہے تھے؟‏