مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏ویڈیوز کے ذریعے تعلیم دیں

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏ویڈیوز کے ذریعے تعلیم دیں

یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟‏

ویڈیوز لوگوں کے دلوں کو چُھو لیتی ہیں۔‏ جب لوگ اِنہیں دیکھتے ہیں تو اُن کے سننے اور دیکھنے کی حس بڑی تیزی سے کام کرتی ہے۔‏ اِس سے لوگوں کی دلچسپی بڑھتی ہے اور جو کچھ وہ دیکھتے ہیں،‏ وہ اُنہیں دیر تک یاد رہتا ہے۔‏ یہوواہ خدا نے بھی اکثر اپنے بندوں کو کوئی بات سمجھانے کے لیے اُنہیں مختلف چیزیں دِکھائیں۔‏—‏اعما 10:‏9-‏16؛‏ مکا 1:‏1‏۔‏

کتاب خوشخبری کے سبق 2 اور 3 میں دی گئی معلومات کے علا‌وہ اَور بہت سی دلچسپ معلومات ویڈیوز کیا خدا کا کوئی نام ہے؟‏،‏ بائبل کس کی طرف سے ہے؟‏ اور ہم کیسے جانتے ہیں کہ بائبل واقعی خدا کی طرف سے ہے؟‏ میں بھی دی گئی ہیں۔‏ ویڈیوز بائبل میں دلچسپی کیوں لیں؟‏‏،‏ ہم بائبل کورس کیسے کراتے ہیں؟‏ اور ہماری عبادت‌گاہوں میں کیا ہوتا ہے؟‏ لوگوں کو بائبل کورس کرنے اور ہمارے اِجلا‌سوں پر آنے کی ترغیب دیتی ہیں۔‏ ہماری اَور بھی ویڈیوز ہیں جو بائبل کورس کرنے والوں کو دِکھائی جا سکتی ہیں۔‏‏—‏بادشاہتی خدمتگزاری 5/‏13 ص.‏ 3‏۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • جو ویڈیو آپ دِکھانا چاہتے ہیں،‏ اُسے پہلے سے ڈاؤن‌لوڈ کر لیں۔‏

  • ایک یا دو ایسے سوالوں کے بارے میں سوچیں جن کے جواب ویڈیو میں ملیں گے۔‏

  • صاحبِ‌خانہ کے ساتھ ویڈیو دیکھیں۔‏

  • ویڈیو میں دِکھائی گئی خاص خاص باتوں کے بارے میں بات‌چیت کریں۔‏

اِس مہینے یہ کریں:‏

  • ہمارے پرچوں میں سے کسی ایک پرچے کا آخری صفحہ کھولیں اور صاحبِ‌خانہ کی توجہ اُس کوڈ کی طرف دِلائیں جسے سکین کرنے سے ویڈیو بائبل میں دلچسپی کیوں لیں؟‏ کُھل جائے گی۔‏

  • ویڈیو ہم کیسے جانتے ہیں کہ بائبل واقعی خدا کی طرف سے ہے؟‏ دِکھائیں۔‏ پھر کتاب خوشخبری کے سبق 3 پر بات‌چیت کریں اور اِسے پیش کریں۔‏