پاک کلام سے سنہری باتیں : زبور 34-37
یہوواہ پر بھروسا رکھیں اور نیکی کریں
”تُو بدکرداروں کے سبب سے بیزار نہ ہو“
-
بُرے لوگوں کی کامیابی کو دیکھ کر اپنا دھیان یہوواہ کی خدمت سے ہٹنے نہ دیں کیونکہ اُن کی کامیابی عارضی ہے۔ اُن برکتوں کے بارے میں سوچیں جو یہوواہ نے آپ کو دی ہیں۔ اپنا دھیان اُن منصوبوں پر رکھیں جو آپ نے اُس کی خدمت کے حوالے سے بنائے ہیں۔
”[یہوواہ] پر توکل کر اور نیکی کر“
-
یہوواہ پر بھروسا رکھیں کہ وہ ہر پریشانی میں آپ کا ساتھ دے گا اور آپ کی مدد کرے گا تاکہ آپ وفاداری سے اُس کی خدمت کر سکیں۔
-
لوگوں کو بادشاہت کی خوشخبری سناتے رہیں۔
”[یہوواہ] میں مسرور رہ“
-
یہوواہ خدا کو بہتر طور پر جاننے کے لیے باقاعدگی سے اُس کے کلام کو پڑھیں اور اِس پر سوچ بچار کریں۔
”اپنی راہ [یہوواہ] پر چھوڑ دے“
-
اِس بات پر پکا یقین رکھیں کہ یہوواہ ہر مسئلے کو حل کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔
-
مخالفت اور اذیت کی صورت میں بھی یہوواہ کے وفادار رہیں۔ جب آپ کے بارے میں جھوٹی باتیں پھیلائی جاتی ہیں تو تب بھی یہوواہ پر بھروسا رکھیں۔
”[یہوواہ] میں مطمئن رہ اور صبر سے اُس کی آس رکھ“
-
جلدبازی میں کوئی ایسا کام نہ کریں جس کی وجہ سے آپ یہوواہ سے دُور ہو جائیں اور اپنی خوشی کھو بیٹھیں۔
”حلیم ملک کے وارث ہوں گے“
-
خاکسار بنیں اور صبر سے اُس وقت کا اِنتظار کریں جب یہوواہ خدا ہر قسم کی بُرائی کو ختم کر دے گا۔
-
بہن بھائیوں کا حوصلہ بڑھائیں۔ مُنادی کے دوران لوگوں کو بتائیں کہ خدا بہت جلد ایک نئی دُنیا قائم کرنے والا ہے اور یوں اُنہیں تسلی دیں۔