پیشکش کے لیے تجاویز
مینارِنگہبانی
سوال: آپ کے خیال میں اگر سب لوگ اِس آیت میں لکھی ہوئی بات پر عمل کریں تو کیا دُنیا کے حالات اچھے ہو جائیں گے؟
آیت: عبر 13:18
پیشکش: پاک کلام میں ہماری حوصلہافزائی کی گئی ہے کہ ہم ہر بات میں ایمانداری سے کام لیں کیونکہ ایمانداری کا تعلق ہماری زندگی کے ہر پہلو سے ہے۔ اِس سلسلے میں مزید معلومات آپ اِس رسالے سے حاصل کر سکتے ہیں۔
جاگو!
سوال: آپ کے خیال میں اِس آیت میں جو صلاح دی گئی ہے، کیا اُس پر عمل کرنے سے کوئی فائدہ ہو سکتا ہے؟
آیت: متی 6:34
پیشکش: [مضمون ”پاک صحیفوں کی روشنی میں—فکرمندی“ کھولیں۔] اِس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ہم فکروں پر قابو کیسے پا سکتے ہیں۔
پرچے
سوال: ذرا اِس سوال پر غور کریں۔ [صاحبِخانہ کو پرچے کے پہلے صفحے پر لکھا سوال دِکھائیں اور اِس کے نیچے دیے گئے کسی ایک جواب کو چُننے کو کہیں۔]
آیت: [پرچے کے صفحہ 2 پر دی گئی آیت پڑھیں۔]
پیشکش: اِس پرچے میں بتایا گیا ہے کہ اِس آیت کا ہماری زندگی اور سوچ پر کیا اثر ہو سکتا ہے۔
اپنی پیشکش بنائیں
پیچھے دیے گئے نمونے کے مطابق اپنی پیشکش بنائیں۔