مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹس کے خطرات سے بچیں!‏

سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹس کے خطرات سے بچیں!‏

یہ کیوں ضروری ہے؟‏ زیادہ‌تر اوزاروں کی طرح سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹس فائدہ‌مند ہونے کے ساتھ ساتھ نقصان‌دہ بھی ہو سکتی ہیں۔‏ کچھ مسیحیوں نے فیصلہ کِیا ہے کہ وہ اِن سائٹس کو اِستعمال نہیں کریں گے جبکہ کچھ مسیحی اپنے گھر والوں اور دوستوں سے رابطے میں رہنے کے لیے اِنہیں اِستعمال کرتے ہیں۔‏ مگر شیطان چاہتا ہے کہ ہم سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹس کو سمجھ‌داری سے اِستعمال نہ کریں کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ایسا کرنے سے ہماری نیک‌نامی اور یہوواہ کے ساتھ ہماری دوستی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔‏ لیکن یسوع مسیح کی طرح ہم بھی خدا کے کلام میں درج اصولوں کی مدد سے خطروں کو بھانپ سکتے ہیں اور اِن سے بچ سکتے ہیں۔‏—‏لُو 4:‏4،‏ 8،‏ 12‏۔‏

اِن خطروں سے بچیں:‏

  • سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ اِستعمال۔‏ سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹس یا سوشل میڈیا پر بےشمار گھٹنے صرف کرنے کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ ہمارے پاس یہوواہ کی خدمت کرنے کے لیے وقت نہ بچے۔‏

    پاک کلام میں درج اصول:‏ اِفس 5:‏15،‏ 16؛‏ فل 1:‏10

  • نامناسب مواد۔‏ جنسی خواہش کو بھڑکانے والی تصویریں دیکھنے کی وجہ سے ایک شخص کو فحش مواد دیکھنے کی لت لگ سکتی ہے یا وہ بدچلنی میں پڑ سکتا ہے۔‏ یہوواہ خدا سے برگشتہ لوگوں کے مواد یا بلاگز پڑھنے کی وجہ سے ایک سچے مسیحی کا ایمان تباہ ہو سکتا ہے۔‏

    پاک کلام میں درج اصول:‏ متی 5:‏28؛‏ فل 4:‏8

  • نامناسب تصویریں یا تبصرے۔‏ چونکہ اِنسان کا دل حیلہ‌باز ہے اِس لیے یہ ایک شخص کو کسی سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹ پر نامناسب تبصرے یا تصویریں ڈالنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔‏ لیکن اِس وجہ سے کسی کی نیک‌نامی کو نقصان پہنچ سکتا ہے یا اُس کا ایمان کمزور پڑ سکتا ہے۔‏

    پاک کلام میں درج اصول:‏ روم 14:‏13؛‏ اِفس 4:‏29

ویڈیو ‏”‏سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹس کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کریں‏“‏ کو دیکھیں اور پھر سوچیں کہ آپ اِن صورتحال سے کیسے بچ سکتے ہیں:‏