مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

مسیح کے نقشِ‌قدم پر چلیں

مسیح کے نقشِ‌قدم پر چلیں

یسوع مسیح نے ہمارے لیے بڑی اچھی مثال قائم کی۔‏ اُن کی مثال خاص طور پر اُس وقت ہمارے بہت کام آ سکتی ہے جب ہمیں مشکلات اور اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‏ (‏1-‏پطر 2:‏21-‏23‏)‏ اگرچہ لوگوں نے یسوع کی بےعزتی کی لیکن یسوع نے اُن سے بدلہ نہیں لیا،‏ اُس وقت بھی نہیں جب اُنہیں سخت اذیت دی گئی۔‏ (‏مر 15:‏29-‏32‏)‏ لیکن یسوع کس وجہ سے ثابت‌قدم رہ پائے؟‏ اُنہوں نے عزم کِیا تھا کہ وہ یہوواہ کی مرضی پر چلیں گے۔‏ (‏یوح 6:‏38‏)‏ اِس کے ساتھ ساتھ اُنہوں نے اپنا دھیان اُس خوشی پر رکھا ”‏جو اُن کو ملنی تھی۔‏“‏—‏عبر 12:‏2‏۔‏

جب ہمارے ایمان کی وجہ سے ہمارے ساتھ بُرا سلوک کِیا جاتا ہے تو ہم کیسا ردِعمل دِکھاتے ہیں؟‏ سچے مسیحی ”‏بُرائی کے بدلے بُرائی“‏ نہیں کرتے۔‏ (‏روم 12:‏14،‏ 17‏)‏ جب ہم مشکلات کا سامنا کرتے وقت یسوع مسیح کی مثال پر عمل کرتے ہیں تو ہم خوش ہو سکتے ہیں کیونکہ ہمیں یہوواہ کی خوشنودی حاصل ہے۔‏—‏متی 5:‏10-‏12؛‏ 1-‏پطر 4:‏12-‏14‏۔‏

ویڈیو JEHOVAH‎’S NAME IS MOST IMPORTANT کو ہندی میں دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • بہن گرٹروُڈ نے قیدِتنہائی میں اپنے وقت کو دانش‌مندی سے کیسے اِستعمال کِیا؟‏

  • بھائی مارٹن اور بہن گرٹروُڈ کو قیدی کیمپوں میں کن کن مشکلات سے گزرنا پڑا؟‏

  • کس چیز نے ثابت‌قدم رہنے میں اُن کی مدد کی؟‏

مشکلات کا سامنا کرتے وقت مسیح کے نقشِ‌قدم پر چلیں۔‏