مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

بائبل کے ذاتی مطالعے سے اَور زیادہ فائدہ اُٹھائیں

بائبل کے ذاتی مطالعے سے اَور زیادہ فائدہ اُٹھائیں

یہ کیوں ضروری ہے؟‏ پاک کلام کا ذاتی مطالعہ کرنے سے ہم ”‏سچائی کی چوڑائی،‏ لمبائی،‏ اُونچائی اور گہرائی کو پوری طرح سمجھ سکیں“‏ گے۔‏ (‏اِفس 3:‏18‏)‏ اِس سے ہمیں اِس بُری دُنیا میں پاک اور بےاِلزام رہنے اور ”‏زندگی کے کلام کو مضبوطی سے تھامے“‏ رکھنے میں مدد ملے گی۔‏ (‏فل 2:‏15،‏ 16‏)‏ ذاتی مطالعے کے لیے ہم اپنی ضرورت کے مطابق مواد کا اِنتخاب کر سکتے ہیں۔‏ جب ہم بائبل کا ذاتی مطالعہ کرتے ہیں تو ہم اِس سے بھرپور فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اپنی بائبل میں آیتوں پر نشان لگائیں اور نوٹس لکھیں،‏ چاہے آپ فون یا ٹیبلٹ پر بائبل اِستعمال کرتے ہوں یا چھپی ہوئی شکل میں۔‏

  • جب آپ بائبل سے کوئی بات یا واقعہ پڑھتے ہیں تو خود سے ایسے سوال پوچھیں:‏ ”‏یہاں کون بات کر رہا ہے؟‏ کیا بات کر رہا ہے؟‏ یہ واقعہ کب ہوا؟‏ کہاں ہوا؟‏ کیسے ہوا؟‏ اور کیوں ہوا؟‏“‏

  • تحقیق کریں۔‏ تنظیم کی طرف سے دی گئی سہولتوں کو اِستعمال کرتے ہوئے کسی موضوع یا کسی آیت کے تحت تحقیق کریں۔‏

  • اِس بات پر سوچ بچار کریں کہ جو باتیں آپ پڑھ رہے ہیں،‏ وہ آپ پر کیسے لاگو ہوتی ہیں۔‏

  • اپنی روزمرہ زندگی میں اُن باتوں پر عمل کریں جو آپ سیکھتے ہیں۔‏—‏لُو 6:‏47،‏ 48‏۔‏

ویڈیو ‏”‏مؤثر ذاتی مطالعے سے کلام کو مضبوطی سے تھامے رکھیں‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • کچھ بہن بھائی ذاتی مطالعے کو کیسا خیال کرتے ہیں؟‏

  • ہمیں ہر بار ذاتی مطالعہ کرنے سے پہلے دُعا کیوں کرنی چاہیے؟‏

  • ہم بائبل کی کسی آیت کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • ہم اپنی بائبل میں کون سے فرق فرق نشان لگا سکتے ہیں؟‏

  • بائبل کا مطالعہ کرتے وقت سوچ بچار کرنا کیوں ضروری ہے؟‏

  • جب ہم بائبل سے کوئی بات سیکھتے ہیں تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟‏

‏”‏مَیں تیری شریعت سے کیسی محبت رکھتا ہوں۔‏ مجھے دن بھر اُسی کا دھیان رہتا ہے۔‏“‏—‏زبور 119:‏97‏۔‏