مسیحیوں کے طور پر زندگی
کیا یہوواہ میرے اِس فیصلے سے خوش ہوگا؟
کیا آپ کوئی بھی چھوٹا یا بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے آپ سے پوچھتے ہیں کہ ”کیا یہوواہ میرے اِس فیصلے سے خوش ہوگا؟“ یہ سچ ہے کہ ہم کبھی بھی یہوواہ کی سوچ کو پوری طرح نہیں جان سکتے لیکن اُس نے اپنے کلام میں اِتنا کچھ ضرور بتایا ہے جس کے ذریعے ہم ”ہر اچھے کام کے لیے تیار“ ہو سکتے ہیں۔ (2-تیم 3:16، 17؛ روم 11:33، 34) یسوع مسیح یہوواہ کی مرضی کو اچھی طرح سمجھتے تھے اور اِس پر چلنا اُن کی زندگی کا مقصد تھا۔ (یوح 4:34) آئیں، یسوع مسیح کی طرح ہم بھی اپنے فیصلوں سے یہوواہ کو خوش کرنے کی پوری کوشش کریں۔—یوح 8:28، 29؛ اِفس 5:15-17۔
ویڈیو ”یہوواہ کی مرضی کو سمجھنے کی کوشش کرتے رہیں (احبا 19:18)“ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
ہمیں اپنی زندگی میں بائبل کے اصولوں پر عمل کیوں کرنا چاہیے؟
-
موسیقی کا اِنتخاب کرتے وقت ہمیں بائبل کے کن اصولوں پر غور کرنا چاہیے؟
-
لباس اور بناؤسنگھار کا اِنتخاب کرتے وقت ہمیں بائبل کے کن اصولوں پر غور کرنا چاہیے؟
-
ہمیں اَور کن معاملوں میں بائبل کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے؟
-
ہم یہوواہ کی مرضی کو اَور بہتر طور پر سمجھنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟