مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

سوچ سمجھ کر تفریح کا اِنتخاب کریں

سوچ سمجھ کر تفریح کا اِنتخاب کریں

سوچ سمجھ کر تفریح کا اِنتخاب کرنا کیوں ضروری ہے؟‏ کیونکہ جب ہم کوئی فلم دیکھتے ہیں،‏ کوئی گانا سنتے ہیں،‏ کسی ویب‌سائٹ پر جاتے ہیں،‏ کوئی کتاب پڑھتے ہیں یا کوئی ویڈیو گیم کھیلتے ہیں تو اِس کا ہماری سوچ پر گہرا اثر ہوتا ہے۔‏ اور ہماری سوچ کا ہمارے فیصلوں اور ہمارے چال‌چلن پر اثر ہوتا ہے۔‏ افسوس کی بات ہے کہ آج‌کل زیادہ‌تر تفریح میں ایسی باتیں ہوتی ہیں جن سے یہوواہ نفرت کرتا ہے۔‏ (‏زبور 11:‏5؛‏ گل 5:‏19-‏21‏)‏ یہی وجہ ہے کہ بائبل میں ہمیں نصیحت کی گئی ہے کہ ہم ایسی باتوں پر دھیان دیتے رہیں جن سے یہوواہ خدا کی بڑائی ہوتی ہے۔‏—‏فل 4:‏8‏۔‏

ویڈیو ‏”‏مجھے کس قسم کی تفریح کرنی چاہیے؟‏‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • قدیم زمانے میں شہر روم میں سورماؤں کے درمیان جو لڑائیاں ہوتی تھیں،‏ وہ آج‌کل کی تفریح سے کیسے ملتی جلتی ہیں؟‏

  • کلیسیا کے بہن بھائی نوجوانوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں کہ وہ سوچ سمجھ کر تفریح کا اِنتخاب کریں؟‏

  • یہ فیصلہ کرتے وقت کہ ہم کس طرح کی تفریح کریں گے،‏ ہم رومیوں 12:‏9 میں درج بات پر عمل کیسے کر سکتے ہیں؟‏

  • آپ کی علاقے میں ایسی کون کون سی تفریح کی جا سکتی ہے جو مسیحیوں کے لیے مناسب ہے؟‏