مسیحیوں کے طور پر زندگی
آپ تجربہکار مسیحیوں سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟
ہماری کلیسیاؤں میں بہت سے ایسے بہن بھائی ہیں جو کئی سالوں سے یہوواہ کی خدمت کر رہے ہیں۔ ہم یہوواہ پر بھروسا کرنے کے حوالے سے اُن کی مثال سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ ہم اُن سے یہوواہ کی تنظیم کی تاریخ کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں اور یہ بھی کہ یہوواہ نے مشکلات پر قابو پانے میں اُن کی مدد کیسے کی۔ ہم ایسے بہن بھائیوں کو اپنی خاندانی عبادت میں بلا سکتے ہیں اور اُن سے اُن کے تجربات سُن سکتے ہیں۔
اگر آپ کئی سالوں سے یہوواہ کی خدمت کر رہے ہیں تو کلیسیا میں نوجوانوں کو یہ بتانے سے نہ ہچکچائیں کہ یہوواہ نے کس کس طرح سے آپ کی مدد کی ہے۔ یعقوب اور یوسف نے اپنے بچوں کو بتایا کہ یہوواہ نے اُن کے لیے کیا کچھ کِیا ہے۔ (پید 48:21، 22؛ 50:24، 25) بعد میں یہوواہ نے خاندان کے سربراہوں کو حکم دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اُس کے زبردست کاموں کے بارے میں بتائیں۔ (اِست 4:9، 10؛ زبور 78:4-7) آج والدین اور کلیسیا کے دوسرے تجربہکار بہن بھائی نوجوانوں کو بتا سکتے ہیں کہ یہوواہ نے اپنی تنظیم کے ذریعے کون سے شاندار کام انجام دیے ہیں۔
ویڈیو ”پابندی نہ توڑ سکی، بھراواں دا اتحاد“ کو پنجابی (شاہ مکھی) میں دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
آسٹریا میں ہماری برانچ نے کچھ ایسے ملکوں میں بھائیوں کی مدد کیسے کی جہاں ہمارے کام پر پابندی تھی؟
-
اِن ملکوں میں بہن بھائیوں نے اپنے ایمان کو کیسے مضبوط رکھا؟
-
رومانیہ میں بہت سے مبشر یہوواہ کی تنظیم سے الگ کیوں ہو گئے اور وہ واپس کیسے آئے؟
-
اِن تجربات سے آپ کا ایمان کیسے مضبوط ہوا ہے؟