22-28 جون
خروج 1-3
گیت نمبر 7 اور دُعا
اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
پاک کلام سے سنہری باتیں
”مَیں جو بننا چاہتا ہوں، وہ بنوں گا“: (10 منٹ)
[ویڈیو ”خروج کی کتاب کا تعارف“ چلائیں۔]
خر 3:13—موسیٰ یہوواہ کے نام کے مطلب اور اُس کی ذات کے متعلق اَور زیادہ جاننا چاہتے تھے۔ (م13 15/3 ص. 25 پ. 4)
خر 3:14—یہوواہ اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لیے جو چاہے، بنتا ہے۔ (کےآر ص. 43 پر بکس)
سنہری باتوں کی تلاش: (10 منٹ)
خر 2:10—فرعون کی بیٹی نے موسیٰ کو گود لینے کا فیصلہ غالباً کیوں کِیا تھا؟ (جی04 4/8 ص. 6 پ. 5)
خر 3:1—یترو کس قسم کے کاہن تھے؟ (م04 15/3 ص. 24 پ. 4)
آپ نے خروج 1 سے 3 ابواب سے یہوواہ خدا، مُنادی یا کسی اَور حوالے سے کون سی سنہری باتیں سیکھی ہیں؟
تلاوت: (4 منٹ یا اِس سے کم) خر 2:11-25 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 11)
شاگرد بنانے کی تربیت
پہلی ملاقات: (3 منٹ یا اِس سے کم) باتچیت کے لیے دی گئی تجویز کے مطابق بات شروع کریں۔ ایک ایسے اِعتراض کا جواب دیں جو آپ کے علاقے میں اکثر اُٹھایا جاتا ہے۔ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 16)
واپسی ملاقات: (4 منٹ یا اِس سے کم) باتچیت کے لیے دی گئی تجویز کے مطابق بات شروع کریں۔پھر صاحبِخانہ کی دلچسپی کو ذہن میں رکھتے ہوئے کوئی کتاب یا رسالہ پیش کریں۔ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 12)
تقریر: (5 منٹ یا اِس سے کم) م02 15/6 ص. 11 پ. 1-4—موضوع: مصر کے خزانوں سے بھی بڑی دولت (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 13)
مسیحیوں کے طور پر زندگی
”یہوواہ کے دوست بنیں—یہوواہ کا نام“: (6 منٹ) سامعین سے باتچیت۔ ویڈیو چلائیں۔ اگر ممکن ہو تو کچھ بچوں کو سٹیج پر بلائیں اور اُن سے یہ سوال پوچھیں: یہوواہ کے نام کا کیا مطلب ہے؟ یہوواہ نے کون کون سی چیزیں بنائی ہیں؟ یہوواہ آپ کی مدد کیسے کر سکتا ہے؟
”اسکینڈینیویا میں یہوواہ کے نام کی بڑائی“: (9 منٹ) سامعین سے باتچیت۔ ویڈیو ”اسکینڈینیویا چ یہوواہ دے ناں دی وڈیائی“ کو پنجابی (شاہ مکھی) میں چلائیں۔ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں: 16ویں صدی سے پہلے زیادہتر لوگ یہوواہ کے نام سے واقف کیوں نہیں تھے؟ اسکینڈینیویا میں لوگوں نے یہوواہ کا نام اِستعمال کرنا کیسے شروع کِیا؟ آپ ”کتابِمُقدس—ترجمہ نئی دُنیا“ کی قدر کیوں کرتے ہیں؟
بائبل کا کلیسیائی مطالعہ: (30 منٹ) یسوع مسیح راستہ، باب نمبر 60
اِختتامی کلمات (3 منٹ یا اِس سے کم)
گیت نمبر 23 اور دُعا