مسیحیوں کے طور پر زندگی
باتچیت کے لیے تجاویز کو کیسے اِستعمال کریں؟
جنوری 2018ء سے ”مسیحی زندگی اور خدمت—اِجلاس کا قاعدہ“ کے پہلے صفحے پر باتچیت کے لیے تجاویز دی جا رہی ہیں۔ ہم اِن تجاویز کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟
اِجلاس میں اپنا حصہ پیش کرتے وقت: آپ کو باتچیت کے لیے تجاویز میں دیا گیا سوال، آیت اور متعلقہ سوال اِستعمال کرنا چاہیے۔ لیکن اِس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ہو بہو وہی الفاظ اِستعمال کریں جو باتچیت کے لیے تجاویز کے ساتھ دی گئی ویڈیو میں اِستعمال کیے گئے ہیں۔ آپ کوئی فرق صورتحال چُن سکتے ہیں اور کوئی فرق تعارف یا دلیلیں اِستعمال کر سکتے ہیں۔ اگر حصے کے ساتھ دی گئی ہدایات میں ہمارے تعلیم دینے کے اوزاروں میں سے کوئی کتاب یا رسالہ پیش کرنے کے لیے نہیں کہا گیا تو پھر بھی آپ ایسا کر سکتے ہیں۔
مُنادی کے دوران: باتچیت کے لیے تجاویز کو اِس لیے تیار کِیا جاتا ہے تاکہ آپ اِن کی مدد سے کسی کے ساتھ مؤثر باتچیت شروع کر سکیں۔ اگر کوئی شخص آپ کے پیغام میں دلچسپی دِکھاتا ہے اور مزید جاننا چاہتا ہے تو آپ واپسی ملاقات کے لیے تجویز کو اِستعمال کر تے ہوئے باتچیت کو جاری رکھ سکتے ہیں۔ آپ باتچیت کے لیے دی گئی تجاویز میں تھوڑا بہت ردوبدل کر سکتے ہیں یا پھر بالکل فرق باتچیت کر سکتے ہیں۔ کیا آپ کے علاقے کے لوگ کسی فرق آیت یا کسی ایسے موضوع میں زیادہ دلچسپی دِکھائیں گے جس کا ذکر پہلے کبھی باتچیت کے لیے تجاویز میں کِیا گیا تھا؟ کیا آپ کے علاقے کے لوگ کسی حالیہ واقعے یا خبر میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں؟ چاہے آپ باتچیت کے لیے تجاویز کو جیسے بھی اِستعمال کریں آپ کا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ آپ دوسروں کو خوشخبری سنائیں۔—1-کُر 9:22، 23۔