مسیحیوں کے طور پر زندگی
”کبھی فکر نہ کریں“
ماضی میں یہوواہ نے غریب اِسرائیلیوں کا خیال رکھا۔ آج وہ اپنے اُن بندوں کی مدد کیسے کر رہا ہے جو غریب ہیں؟
-
یہوواہ اُنہیں سکھاتا ہے کہ وہ روپے پیسے کے بارے میں حد سے زیادہ فکرمند نہ ہوں۔—لُو 12:15؛ 1-تیم 6:6-8۔
-
وہ اُنہیں ایسی باتیں بتاتا ہے جن سے اُن کی عزتِنفس برقرار رہے۔—ایو 34:19۔
-
وہ اُنہیں محنت کرنے اور بُری عادتوں سے بچنے کی تعلیم دیتا ہے۔—امثا 14:23؛ 20:1؛ 2-کُر 7:1۔
-
اُس نے اُنہیں ایسے بہن بھائی دیے ہیں جو اُن سے محبت کرتے ہیں۔—یوح 13:35؛ 1-یوح 3:17، 18۔
-
وہ اُنہیں اُمید دیتا ہے۔—زبور 9:18؛ یسع 65:21-23۔
چاہے ہمارے حالات جتنے بھی خراب ہوں، ہمیں پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ (یسع 30:15) جب تک ہم خدا کی بادشاہت کو پہلا درجہ دیتے رہیں گے، وہ ہماری ضرورتیں پوری کرتا رہے گا۔—متی 6:31-33۔
ویڈیو ”محبت کبھی ختم نہیں ہوگی . . . چاہے ہمیں مالی مشکلات کا سامنا ہو—کانگو“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
علاقائی اِجتماع کی جگہ کے قریب رہنے والے بہن بھائیوں نے دُور سے آنے والے بہن بھائیوں کی مہماننوازی کیسے کی؟
-
اِس ویڈیو سے یہ کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوواہ اپنے غریب بندوں سے محبت کرتا ہے؟
-
چاہے ہمارے پاس پیسہ زیادہ ہو یا کم، ہم یہوواہ کی طرح دوسروں کے لیے محبت کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟