مسیحیوں کے طور پر زندگی
خدا کی تخلیق سے اُس کی محبت کیسے ظاہر ہوتی ہے؟
اپنی زندگی کی مصروفیات کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ ہم یہوواہ کی تخلیق پر توجہ ہی نہ دیں اور اِس بات پر غور ہی نہ کریں کہ وہ ہم سے محبت کرتا ہے اور اُس نے کتنے کُھلے دل سے ہمیں یہ سب نعمتیں دی ہیں۔ لیکن یسوع مسیح نے ہماری حوصلہافزائی کی ہے کہ ہم یہوواہ کی بنائی ہوئی چیزوں پر غور کریں اور یہ سوچیں کہ اِن سے ہم یہوواہ کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں۔—متی 6:25، 26۔
ویڈیو ”تخلیق سے یہوواہ کی محبت ظاہر ہوتی ہے“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
اِن چیزوں سے آپ یہوواہ کی محبت کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں:
-
زمین کے عناصر؟
-
زمین کی فضا؟
-
گھاس؟
-
جانوروں کے جسم کی بناوٹ؟
-
ہمارے حواس؟
-
ہمارا دماغ؟