مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

شاگرد بنانے کی تربیت | گو‌اہی دینے کے کام میں اپنی خو‌شی کو بڑھائیں

دو‌سرو‌ں کے دل تک پہنچیں

دو‌سرو‌ں کے دل تک پہنچیں

ایک شخص خدا کی فرمانبرداری تب کرتا ہے جب اُس کا دل اُسے ایسا کرنے کو کہتا ہے۔ (‏امثا 3:‏1‏)‏اِس لیے تعلیم دیتے و‌قت ہمیں لو‌گو‌ں کے دل تک پہنچنے کی کو‌شش کرنی چاہیے۔ ہم ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟‏

اپنے طالبِ‌علم کو صرف بائبل کی تعلیم ہی نہ دیں بلکہ اُسے یہ بھی سمجھائیں کہ اِس تعلیم کا اُس کی زندگی او‌ر یہو‌و‌اہ کے ساتھ اُس کے رشتے پر کیا اثر ہو‌گا۔ اُس کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ بائبل میں پائے جانے و‌الے اصو‌لو‌ں سے یہو‌و‌اہ کی محبت، اچھائی او‌ر اِنصاف کیسے ظاہر ہو‌تا ہے۔ نرمی او‌ر سمجھ‌داری سے اُس سے ایسے سو‌ال پو‌چھیں جن سے و‌ہ اپنا جائزہ لے پائے کہ اُسے و‌ہ باتیں کیسی لگ رہی ہیں جو و‌ہ سیکھ رہا ہے۔ اُس کی یہ دیکھنے میں مدد کریں کہ کسی غلط سو‌چ یا عادت کو چھو‌ڑنے سے اُسے کیا فائدہ ہو‌گا۔ جب آپ دیکھیں گے کہ آپ کا طالبِ‌علم دل سے یہو‌و‌اہ سے محبت کرنے لگا ہے تو آپ کی خو‌شی بڑھ جائے گی۔‏

و‌یڈیو ‏”‏شاگرد بنانے کے کام سے خو‌شی حاصل کریں—‏اپنی مہارتو‌ں کو نکھاریں—‏دو‌سرو‌ں کے دل تک پہنچیں‏“‏ کو دیکھیں او‌ر پھر نیچے دیے گئے سو‌الو‌ں کے جو‌اب دیں:‏

  • نیتا نے جیزمین سے یہ کیو‌ں پو‌چھا:‏ ”‏پیر کو جو ہماری بات ہو‌ئی تھی، تُم نے اُس کے بارے میں سو‌چا؟“‏

  • نیتا نے جیزمین کی یہ سمجھنے میں مدد کیسے کی کہ یہو‌و‌اہ کے حکمو‌ں سے اُس کی محبت ظاہر ہو‌تی ہے؟‏

  • اگر ہم اپنے طالبِ‌علم کے دل تک پہنچیں گے تو اُس کے اندر یہو‌و‌اہ کے قریب جانے کی خو‌اہش پیدا ہو‌گی۔‏

    نیتا نے جیزمین کو کیسے سمجھایا کہ یہو‌و‌اہ سے محبت ظاہر کرنے کے لیے اُسے کیا کرنا چاہیے؟‏